بیسویں صدی کا علمی شاہکار

by Other Authors

Page 140 of 232

بیسویں صدی کا علمی شاہکار — Page 140

140 خود بدلتے نہیں قرآن کو بدل دیتے ہیں چونکہ میں ان کے اس طرز عمل سے بخوبی آگاہ ہوں اس لئے میں نے اتمام حجت کے لئے علمائے دیوبند سے فتویٰ حاصل کئے ہیں تاکہ تھانوی صاحب کے حواریوں کے لئے فرار ہونے کے لئے تمام راستے مسدود ہو جائیں۔میں نے سوال یہ کیا تھا کہ اگر کوئی شخص کسی دوسرے شخص کا مضمون اپنے نام سے شائع کرا دے یا کسی دوسرے شخص کے مضمون سے جملے اور پیرا گراف اپنے مضمون میں بلا حوالہ نقل کرے تو شرعی لحاظ سے یہ عمل کیا ہے اور ایسے شخص کو کیا سزا دی جا سکتی ہے۔دار العلوم تعلیم القرآن راولپنڈی کے مفتی قاضی حبیب الرحمن لکھتے ہیں۔" جھوٹ کئی قسم کا ہوتا ہے۔یہ بھی جھوٹ ہے کہ مضمون کسی کا ہو اور اپنے نام سے شائع کرے۔اس کے لئے یہ سزا ہی کافی ہے کہ لعنت الله علی الکذبین باقی ایک جملے یا پیراگراف کا لے لینا اس زمرے میں نہیں آتا۔مضامین میں عموماً ایسا ہوتا ہی رہتا ہے۔" جامعہ اشرفیہ لاہور کے مفتی صاحب لکھتے ہیں۔”دھوکہ دہی کا گناہ ہو گا اور سزا دینا تو حکومت کا کام ہے نہ کہ عوام کا۔" (ماہنامہ " القول السدید " لاہور مئی ۱۹۹۳ء صفحہ ۸۸ تا ۱۰۸)