بیسویں صدی کا علمی شاہکار

by Other Authors

Page 138 of 232

بیسویں صدی کا علمی شاہکار — Page 138

138 مولوی اشرف علی تھانوی صاحب تھے اور وہ تھانوی صاحب کی اس بد دیانتی سے واقف ہوں تو ان کے ذہن میں اسلام کا کیا نقشہ آئے گا؟ وائے ناکامی متاع کارواں جاتا رہا کارواں کے دل سے احساس زیاں جاتا رہا۔۔۔۔۔عبارتوں کی چوری میں ملوث فن کار کو مسند مجددیت پر بٹھانا ایسے ہی ہے جیسے بلی کو دودھ کی رکھوالی کے لئے بٹھا دیا جائے۔جس طرح بلی سے دودھ محفوظ نہیں رہ سکتا اسی طرح ایسے مجدد سے ایمان کو بچانا بھی مشکل ہے۔مجھے دیوبندی مکتب کی فکر کی تنظیم ”عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت" کے طرز عمل پر بھی حیرت ہے کہ ایک طرف تو وہ قادیانیوں سے مکمل بائیکاٹ کا نعرہ بلند کر رہے ہیں اور " قادیانیوں کا ایک ہی علاج الجهاد الجہاد" کے اسکر چھاپ کر جگہ جگہ چسپاں کر رہے ہیں جس سے ہمیں کوئی اختلاف نہیں ہے لیکن دوسری طرف تھانوی صاحب کی کتاب احکام اسلام عقل کی نظر میں " دیو بندی ہی شائع کر کے عوام تک پہنچا رہے ہیں جس میں مرزا غلام احمد کی کتاب سے عبارتیں چوری کر کے نقل کی گئی ہیں۔دیو بندی تنظیم خاموش ہے۔کہیں "چور مچائے شور " رو " والا معاملہ تو نہیں ہے۔بظاہر الہاد اور اندر سے اتحاد اتحاد" تو نہیں ہے۔بصورت دیگر تھانوی کی کتاب سے قادیانی کی عبارتوں کو کیوں نہیں نکالتے یا اس کا بائیکاٹ کیوں نہیں کرتے۔اس وقت میرے نگاہوں کے سامنے بار بار ” عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت " کا وہ اسکر بھی آ رہا ہے جو جگہ جگہ چسپاں کیا گیا ہے۔اس پر یہ الفاظ درج ہیں۔