بیسویں صدی کا علمی شاہکار — Page 11
۔11 (کتاب میں درج ذیل شعرائے احمدیت کا بھی تذکرہ ہے اور ان کے فارسی کلام کے عمدہ نمونے بھی دئے گئے ہیں:۔حضرت علامہ عبید اللہ صاحب بسمل (صفحہ ۷۸) حضرت مولانا غلام رسول صاحب را جیکی قدسی (صفحہ ۲۸۹) حضرت شیخ محمد احمد صاحب مظہر ایڈووکیٹ کپور تھلوی امیر جماعت احمدیہ ضلع فیصل آباد۔صفحہ ۳۳۷) ترجمہ:- میرزاغلام احمد قادیانی آپ ایک گاؤں میں جو قادیان کے نام سے مشہور ہے اور ضلع گورداسپور میں واقع ہے پیدا ہوئے۔آپ کا سنہ ولادت ۱۸۳۵ء ہے۔بچپن کے زمانہ سے ہی آپ دین مبین سے گہری وابستگی رکھتے تھے اور اپنے عمیق مطالعہ کا آغاز اس مذہب کے بارہ میں کر چکے تھے۔ان دنوں ہندو مسیحی اور نصرانی تبلیغ کر کے لوگوں کو راہ حق سے منحرف کر رہے تھے۔میرزا صاحب موصوف ان خلاف اسلام پروپیگنڈوں کے جواب کے لئے کمربستہ ہو گئے اور آپ نے بہت سے محکم اور قاطع دلائل سے دشمنان اسلام کو شکست دی۔آپ کی تصانیف کی تعداد ۸۰ کے لگ بھگ ہے۔آپ شعر گوئی کا ملکہ بھی رکھتے تھے۔آپ نے ایک کتاب " در نشین " کے نام سے فارسی زبان میں چھپوائی۔ذیل میں اس کتاب میں سے چند منتخب اشعار دئے جاتے ہیں:۔در مشین" (اردو فارسی، عربی) آپ کی کتاب نہیں بلکہ آپ کے منظوم کلام کا مجموعہ ہے جو آپ کے مخلصین نے آپ کی کتب سے مرتب کیا اور تین الگ الگ جلدوں میں شائع ہوا۔علاوہ ازیں آپ کے پر معارف فارسی منظوم کلام کا ایک اور مجموعہ در مکنون کے نام سے شائع شدہ ہے جو آپ نے دعوی سے قبل زیب رقم فرمایا تھا۔)۔