بیسویں صدی کا علمی شاہکار

by Other Authors

Page 108 of 232

بیسویں صدی کا علمی شاہکار — Page 108

108 ہے۔۔۔۔۔۔اس روحانی اضطراب کے مقابل نماز عصر مقرر ہوئی ہے" "کتاب الاسلام" " صفحه ۶۸۷ YALO وجہ تعین نماز مغرب :۔تیرا تغیر تمہاری حالت میں اس وقت ہو تا ہے جب مصیبت سے رہائی پانے کی امید بالکل منقطع ہو جاتی ہے۔فرد قرار داد جرم تمہارے نام لگ جاتی۔ثبوت کے گواہ تمہاری سزا کے لئے سنا دیئے جاتے اور جرم ثابت ہو جاتا ہے۔اس وقت تمہاری حالت بہت بے قراری کی ہوتی ہے۔اوسان خطا ہو جاتے ہیں۔تم اپنے آپ کو قیدی سمجھنے لگتے ہو۔یہ حالت ہو جاتی ہے۔دن کی روشنی کی تمام ہوسناک امیدیں ختم ہو جاتی ہیں۔۔۔۔اسی روحانی حالت کے مقابل نماز مغرب مقرر ہوئی۔۔۔۔وجہ لعین نماز عشاء چو تھا تغیر تم پر اس وقت آتا ہے جب کہ مصیبت تم پر وارد ہی ہو جاتی ہے۔اور بلا کی تاریکی تم پر احاطہ کر ہی لیتی ہے۔فرد قرار داد جرم اور ثبوتی شہادتوں کے بعد سزا کا حکم تم کو سنا دیا جاتا ہے اور قید کے لئے ایک پولیس مین کے تم حوالے کر دیئے جاتے ہو۔۔۔۔۔یہ حالت اس وقت سے مشابہ ہے۔جب کہ رات کی تاریکی آ جاتی ہے۔ہر طرف اندھیرا چھا جاتا ہے۔۔۔۔۔۔اس روحانی حالت کے مقابلہ پر نماز عشاء مقرر ہوتی ہے۔رجہ تعین نماز فجر پانچواں تغیر تم پر اس وقت آتا ہے۔جب تم ایک مدت کی قید کے بعد نیک چلنی کی رہائی حاصل کر کے جیل سے خلاص ہوتے ہو اور پھر اطمینان کے ساتھ خوشی اور مسرت سے ہمکنار ہوتے ہو۔اس حالت کو اس وقت سے مشابہ کہا جاتا ہے۔کہ مدت تک ہے۔انسان مصیبت کی تاریکی میں بسر کر کے رات گزارتا ہے اور بالا خر خدا تعالی کو اس پر رحم آ جاتا ہے۔تاریکی سے نجات ملتی ہے اور صبح نکل