زندہ درخت

by Other Authors

Page 36 of 368

زندہ درخت — Page 36

کمال تقویٰ زنده درخت ایک دفعہ حضور سیر کو جا رہے تھے۔راستہ میں ایک کیکر کا درخت گرا ہوا تھا لوگ اس سے مسواکیں بنانے لگے۔جب حضور واپس تشریف لائے۔اُس وقت حضور نے دیکھا کہ بعض دوست مسواک بنانے میں مشغول تھے۔حضور نے فرمایا آپ لوگ کس کی اجازت سے مسواکیں بنا رہے ہیں۔سب نے اسی وقت مسواکیں پھینک دیں۔یہ حالت تھی تقویٰ کی۔اور یہ وہ رنگ تھا جو حضور جماعت میں پیدا کرنا چاہتے تھے۔ایک گرے ہوئے درخت کی مسواک اس کے مالک کی اجازت کے بغیر لینا بھی حضور جائز نہیں سمجھتے تھے۔سختی کے معتابلہ میں نرمی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا طریق تھا کہ وہ اپنے دشمنوں سے بھی حسن سلوک کرتے تھے اور سختی کی جگہ ان سے نرمی کرتے تھے۔ان کی سینکڑوں مثالیں ہمارے مشاہدے میں آئیں۔ایک دفعہ مرزا نظام الدین صاحب جو سخت طبیعت کے آدمی تھے۔انہوں نے دیکھا کہ ( بیت ) مبارک کے سامنے (جہاں اب دکانیں بنی ہوئی ہیں ان دنوں وہاں ایک چبوترا تھا) چبوترے پر اونٹ بیٹھے ہیں جو انگر خانے کے لئے گھراٹوں ( پن چکیوں ) سے آٹا لے کر آئے تھے۔اور آٹے کی بوریاں وہیں پڑی ہوئی تھیں۔مرزا صاحب نے اپنے چوکیداروں کو بلا کر کہا کہ ان اونٹوں کو مار کر ہٹا دو۔چوکیداروں نے بڑی سختی کی جس سے بعض دوستوں کو رنج پہنچا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا طریق تھا کہ وہ اپنے دشمنوں سے بھی حسن سلوک کرتے تھے اور سختی کی جگہ ان سے نرمی کرتے تھے۔ان کی سینکڑوں مثالیں ہمارے مشاہدے میں آئیں۔36