زندہ درخت

by Other Authors

Page 35 of 368

زندہ درخت — Page 35

زنده درخت وقت خیال گزرا کہ کون باپ ہوگا جو اس قسم کی شفقت اپنے بچوں سے کرتا ہوگا۔سفر میں روزہ مولوی محمد حسین بٹالوی کے مقدمہ میں ایک تاریخ دھار یوال پڑی تھی۔گرمی کا موسم تھا حضور دھار یوال تشریف لے گئے۔حضور کے ساتھ بہت سے خدام گئے دوستوں نے روزے بھی رکھے ہوئے تھے۔وہاں ایک سردار نی تھی اس نے حضور کو دعوت کے لئے عرض کیا۔حضور نے اس دعوت کو منظور فرما لیا تھا۔اس وقت کسی نے عرض کیا کہ حضور بہت سے دوستوں نے روزے رکھے ہوئے ہیں۔حضور نے اس وقت فرمایا تھا کہ سفر میں روزہ جائز نہیں ہے۔تب سب دوستوں نے روزہ توڑ دیا۔حضور کو بھی مایوسی نہ ہوتی تھی حضور کی سیرت کا ایک واقعہ یہ ہے کہ حضور کبھی اور کسی مرحلہ پر مایوس نہیں ہوتے تھے۔میاں محمد اکبر صاحب مرحوم ایک دفعہ سخت بیمار ہو گئے۔حضرت خلیفہ اوّل علاج فرماتے تھے۔بہت علاج کیا مگر کوئی کامیابی نہ ہوئی۔آخر مولوی صاحب نے علاج بند کر دیا کسی نے حضرت اقدس کو بھی اطلاع کر دی آپ حضرت مولوی صاحب سے فرمانے لگے: ” کیا آپ مایوس ہو گئے ہیں۔“ انہوں نے فرمایا کہ حضور ان کے بچنے کی کوئی امید نہیں۔اس لئے علاج بند کر دیا ہے۔حضور یہ سن کر فرمانے لگے : اچھا اب آپ علاج نہ کریں ہم علاج کریں گے۔“ چنانچہ حضور نے علاج شروع کر دیا۔اور میاں محمد اکبر صاحب اس مرض سے اچھے ہو گئے۔اس واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ جس مریض کا علاج ایک ماہر طبیب مایوس ہو کر چھوڑ دیتا تھا۔حضور اس کے متعلق بھی اپنے مولیٰ سے یقین رکھتے تھے کہ خدا تعالیٰ اس شفادے سکتا ہے اور ایسا ہی ہوتا تھا۔35