زندہ درخت — Page 238
زنده درخت کی سب خواہشات پوری کر دے گا اگر کوئی مشیت ایزدی وقتی طور پر عائد کر دی جائے تو صبر کا پورا مظاہرہ کرنا چاہیے۔9-4-1972 دمیں بچی کے لئے دعا کرتا ہوں فکر نہ کریں خدا خود سامان کر دے گا اور اگر مشیت ایزوی یہی ہوئی تو اس کے پاس ایسی باتوں کے وہ توڑ ہیں کہ ہزار بار قربان وہ خالق اور ہم اس کی احمدی مخلوق۔پھر احمد کے ساتھ مسیح بھی ہیں۔اُس کا بھروسہ شرط ہے اور استعينوا بالصبر والصلوةـــه ہے سر رہ پر کھڑا نیکیوں کی وہ مولا کریم نیک کو کچھ غم نہیں ہے گو بڑا گرداب ہے قریشی صاحب ،مصور، منصور، صبور کو بھیگا بھیگا پیار، سلام اور مخصوص دعا ئیں۔میری ہر دلی دعا ان میں اثر پذیر ہوگی انشاء اللہ صبور کے کان محروم نہ رہیں گے۔یہ خط ، ہاں یہ خط ، ہاں یہ خط ، دارلامان سے پوسٹ کیا جارہا ہے۔یرا سمیع خدا ضرور سنے گا: 6-6-1975 عزیزه صبور! آپ کے لئے بہت دعا کرتا ہوں۔اس یقین کے ساتھ کہ وہ ضروری پوری ہوں گی اصل رنگ میں یا جس رنگ میں وہ چاہے میرا سمیع خدا ضرور سنے گا اللہ ہی جانتا ہے کہ وہ کون سی خوبی ودیعت کرنے والا ہے یا یہ ساری کمی کس رنگ میں بڑھا چڑھا کر نمایاں کرنے والا ہے؟ میں تو تقدیر کے مسئلے پر گھنٹوں بولتا ہوں اور جب تک زندہ رہوں گا سمجھا تا رہوں گا۔میری ساری عمر خدا نے تقدیر کے ایسے ایسے کرشمے دکھائے ہیں کہ تحریر کرنا مشکل ہے۔مینار سے اذانِ عصر کی آواز آرہی ہے مؤذن نے حی علی الفلاح کہا ہے اچھی 238