زندہ درخت

by Other Authors

Page 237 of 368

زندہ درخت — Page 237

زنده درخت 1963ء میں خاکسار کی شادی پر ابا جان تشریف نہ لا سکے اس کمی کے احساس کو دور کرنے کے لئے بھائیوں کو تاکید فرمائی کہ بالضرور شامل ہوں۔میرا ویزا پاسپورٹ نہ بن سکا اس لئے آپ دونوں بھائیوں کو تاکید ہے کہ عزیزہ امتہ الباری کی شادی 1963-12-24 شرح صدر اور دلی اطمینان کے ساتھ شامل ہوں تا کہ اُس کی والدہ کی دلجوئی ہو اور مصروفیت میں ساتھ ہوں۔یہ رشتہ بعض خدائی بشارتوں کے مطابق تسلیم کیا گیا ہے اس کو آپ دلی مسرت اور خوشکن حالات میں سرانجام دیں اللہ تعالیٰ کارساز ہے۔دنیا کے کام کہاں رکتے ہیں میں جانتا ہوں وہ میرا خدا میرے ہر کام میں نہاں در نہاں انعام رکھ دیا کرتا ہے۔“ 1969ء میں خاکسار کی زندگی میں ایک بڑا حادثہ ہوا چند ماہ کی بچی امتہ ا لصبور بیمار ہوئی۔فضل عمر ہسپتال ربوہ میں زیر علاج رہی۔بچی ٹھیک تو ہو گئی مگر سماعت اور اُس کے نتیجے میں گویائی سے محروم ہو گئی۔میرے درد کو ابا جان نے اپنے دل میں اُتار لیا اور دعاؤں سے حوصلہ بڑھاتے رہے۔دفکر مند ہونا اچھا ہوتا ہے مگر شرک کی حد تک گناہ ہے تو کل کا مقام چھن کر موہوم تگ و دو باقی رہ جاتی ہے جو قشر ہے۔مغز کو تلاش کرنا ہے تو غم فکر کو پاس نہ آنے دیں عزیزہ صبور نے تو دعا اپنے لئے وقف کرالی ہے اب یہ خدا ہی جانتا ہے۔کہ دعائیں کس رنگ میں اپنی پوری آب و تاب سے اس کے حق میں پوری ہوں کہ ہم تو اس کے ہر فعل سے خوش ہیں۔23-9-1970 حصبور کے لئے دعا گو ہوں میں یہ خط آپ کو ایک معزز جگہ سے تحریر کر رہا ہوں یعنی بیت مبارک اور آخری عشرہ اور اعتکاف کی حالت میں دعاؤں کے پلوں پر بیٹھ کر آپ کی ساری خواہشیں یوں پوری ہوں گی جس طرح قبولیت دعا کی حالت وہ خود دے دیا کرتا ہے سو آپ کو مبارک ہو کہ اللہ تعالیٰ اس کی اور آپ 237