زندہ درخت — Page 220
زنده درخت ہم سب یعنی ہماری والدہ مقدسہ بھی اور والد صاحب بزرگوار بھی اس ماہ میں صدقہ خیرات اور حفظانِ صحت کا زیادہ خیال رکھتے۔اور رکھنے کی تاکید فرمایا کرتے تھے میں بھی دسمبر میں علیل ہوا پھر جنوری میں زیادہ ہی علیل ہو گیا پھر میں نے جلدی جلدی اپنی خوابوں کی بناء پر روز دوسرے چوتھے باخذ رسید اور خاموش صدقہ دینا بھی شروع کر دیا مگر اس طرف خیال جاتا ہی نہ تھا کہ ہونا یہ ہے۔میں نے ان کو خوش رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی 1976-3-4 کولکھا گرم سرد کپڑے میرے پاس کافی ہیں ہاں ایک اچھی سی خوبصورت گرم چادر کی کمی ہے میں نے سب سے قیمتی جو اُس وقت اُس دکان میں تھی خرید کر بھیج دی ( مجھے یاد ہے دکان پر اُس کو لے جاتا اور کپڑا پسند کرنے کو کہتا پھر یہ پسند کر کے ہاتھ لگا کے واپس آ جاتی میں خرید کر لے آتا۔دوسری طرف یہ بھی اگر میں نے کسی وقت خود اُن کے لئے کوئی لباس خریدا تو اُنہوں نے بھی اس کو خوشی سے اور خوش کرنے کے لئے پہن لیا )۔سُنا ہے اس چادر کو ایک دفعہ یا دو دفعہ اپنے پاؤں پر لپیٹا تھا اور مجھے لکھا کہ زندگی اور صحت رہی تو اگلے سال اوڑھ لوں گی۔مگر تقدیروں پر ہمارا ایمان اور یہی ڈیوٹی ہے۔آپ کی خوش بختی ہے کہ آپ کو اُس نے سب سے زیادہ خیال رکھنے کا کہہ کر آپ کو ہی نہیں آپ کی نسل کو فخر کرنے کا موقع مہیا کر دیا۔دو چار روز سے کام میں بڑا مصروف ہوں اور صحت اچھی ہے لطیف نے لکھا کہ اب آپ کی ڈیوٹی ہے کہ ایک جوڑا روز بدلا کریں۔بھلا اتنا بے کار رہ کر میں صحت مند رہ سکتا ہوں میں نے تو عرصہ سے اپنا ایک اصول بنایا ہوا ہے کہ مصروف ، مصروف ، مصروف کہ دھیان بس عبادت ریاضت میں رہے اور آپ سب کی یاد میں نہ اُلمجھوں۔آپ سب کی خوشی کے لئے وہ سب کچھ انشاء اللہ کروں گا جو مرحومہ کرتی 220