زندہ درخت

by Other Authors

Page 219 of 368

زندہ درخت — Page 219

زنده درخت دماغ اور دل کہاں سے لاؤں جس سے شکر کا حق ادا کر سکوں۔بس الحمد للہ ثم الحمد للہ یہی ورد کچھ حق ادا کر سکتا ہے۔13-5-1976 عزیزم مکرم عبدالمجید نیاز حیدر آباد السلام علیکم خط لمبے لمبے نہ لکھا کریں مبادا منتشر جذبات میں بہہ کر ایسا لفظ سپر قلم ہو جائے جس سے شرک کا پہلو نکلتا ہو۔جب کسی کے سامنے بیان دینے کا وقت آئے تو جس قدر کم بولا جائے اچھا رہتا ہے۔کس کو انکار ہے کہ یہ وقت بڑا صبر آزما ہوتا ہے اور پھر آپ کے لئے تو اور بھی زیادہ المیہ رکھتا تھا کئی وجوہات کی بناء پر مگر جب زیادہ دُکھ والا۔۔واقعہ سامنے آ جائے تو صبر بھی اُسی کے مطابق دکھانا موجب انعام ہوا کرتا ہے کہتے ہیں کوئی اور ہا تھا ایک بزرگ نے پوچھا کیوں رو ر ہے ہو فر مایا میرا دوست فوت ہو گیا ہے۔جواب دیا پھر آپ نے فوت ہونے والے کو دوست بنایا کیوں تھا۔سو جس قدر، جتنا عرصہ، جب تک خدا نے اور جس مطلب کے لئے خلق کیا تھا پورا کر لیا۔تو ہر شے اس کے بعد جب وہ کام کر لیتی ہے سنبھال لی جاتی ہے۔بعض لوگ جن پر میں حیران ہوں لکھتے ہیں صحت اچھی تھی۔پھر لکھتے ہیں جلدی فوت ہو گئی۔نہیں میں تو خدا کا شکر کرتا ہوں جس نے اتنا بڑا انعام شدید ترین ماحول میں بھی اتنا عرصہ دئے رکھا میں عرصہ دراز سے اُن کی اور صفات کے ساتھ صابرہ بھی لکھا کرتا تھا سو خدا نے اس کو اس کی رضا پر صبر کرنے کے نتیجے میں بہت زندگی دی۔الحمد للہ۔میں نے آپ سے کئی بار اور دوسروں کو بھی تحریر کیا ہے کہ میں تو پہلے سے ایسے حادثہ کی خبر سننے کے لئے اپنے آپ کو تیار کرتا رہتا تھا۔اکتوبر ہمارے خاندان کے لئے اور باقی سال سے ذرا تکلیف دہ ہوا کرتا ہے جب ہی 219