زندہ درخت

by Other Authors

Page 14 of 368

زندہ درخت — Page 14

زنده درخت۔1 حضرت میاں فضل محمد صاحب ( ہر سیاں والے) کے اعزازات۔۔۔۔تذکرہ ( مطبوعہ 2004 ء ضیاء الاسلام پریس ربوہ پاکستان) کے صفحہ 686 پر آپ کی بیان فرمودہ ایک روایت درج ہے جس پر الحکم جلد 3 نمبر 2 مورخہ 21 جنوری 1935 صفحہ 5 کا حوالہ ہے۔2 اخبار الحکم 31 اگست 1902ء میں بیعت کا کالم کے تحت انیسویں نمبر پر میاں فضل محمد صاحب ہر سیاں ضلع گورداسپور تحصیل بٹالہ درج ہے۔۔3۔۔۔۔اخبار بدر 23 تا 30 جنوری 1903ء کے صفحہ 8 پر سفر جہلم میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے رفقائے سفر میں آپ کا اسم گرامی بھی شامل ہے۔میاں فضل محمد صاحب از ہر سیاں ضلع گورداسپور۔۔۔۔۔۔جسٹر روایات میں رجسٹر نمبر 8 نمبر شمار 22 اور رجسٹر نمبر 14 نمبر شمار 20 پر آپ کی بیان فرمودہ روایات درج ہیں۔5۔۔۔قادیان کے رفقاء کی فہرست میں صفحہ 41 پر نمبر شمار 114 پر درج ہے میاں فضل محمد صاحب ہرسیاں ولد سندھی خاں صاحب ہرسیاں ضلع گورداسپور حال دارالفضل قادیان سن بیعت 1896 ء سن زیارت 1897ء۔(تاریخ احمدیت جلد ہشتم)۔۔۔۔۔۔حضرت اقدس مسیح موعود نے 24 فروری 1898ء کو 20×6 کے 16 صفحات ر مشتمل ایک اشتہار شائع فرمایا جس میں اپنے 316 منتخب اصحاب کے نام درج فرمائے ان میں نمبر 299 پر مولوی فضل محمد صاحب موضع ہرسیاں گورداسپور تحریر ہے۔وجہ انتخاب 14