زندہ درخت

by Other Authors

Page 125 of 368

زندہ درخت — Page 125

زنده درخت پھر اُس نے ہمارے پاس آنا جانا شروع کر دیا ایک رات ایک غیر احمدی کی تقریر کے نوٹ لینے پر مامور تھے باتوں باتوں میں میں نے پوچھا آپ کبھی قادیان گئے ہیں کہنے لگے نہیں۔پھر آپ احمدی کس طرح ہوئے ؟ اُس نے بتایا کہ کسی احمدی کی تبلیغ سے حق ملا تھا چندہ بھی دیا تھا مزے دار بات یہ بتائی کہ اگر احمد آباد والے مجھے نکال دیتے ہیں تو بیادر والے بلا لیتے ہیں اور اگر بیا در والے نکال دیتے ہیں تو احمد آباد والے بلا لیتے ہیں میں اپنے فن کا ماہر ہوں اور سارا علاقہ مجھ سے کام لیتا ہے خدا تعالیٰ نے یہ کسب مجھے اپنے فضل اور احمدیت کی برکت سے عطا فرمایا ہے۔الحمد للہ۔xi- میلے میں مار : قول پور چھنیاں سے آٹھ میل کے فاصلے پر ایک پہاڑی پر ایک گاؤں گگن ناتھ کاٹلہ ہے وہاں سال میں ایک دفعہ میلہ لگتا تھا۔ہر مذہب ملت کے لوگ آتے تھے میں نے اور مرزا عبداللطیف صاحب نے میلہ میں تبلیغ اور ٹریکٹ تقسیم کرنے کا پروگرام بنایا۔ہم نے دیکھا کہ چار پٹھان اپنے کام سے تھک کر ایک درخت کے نیچے بیٹھے ہیں۔ہم بھی بیٹھ گئے اور باتیں کرنے لگے کہ قادیان میں حضرت امام مہدی علیہ السلام تشریف لے آئے ہیں حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جو نشانیاں بتائی تھیں سب پوری ہو گئی ہیں۔اپنے طور پر ہم انہیں سمجھا رہے تھے مگر یکدم ایک پٹھان نے میری گردن دبوچ لی اور کہا خو تم ایک اور نبی کو مانتا میں نے اُسے بمشکل سمجھایا کہ انگریز کا راج ہے میلے میں پولیس بھی آئی ہوئی ہے آپ کو زیادتی کا بدلہ ملے گا۔تب بہت جلدی وہ کہنے لگے بھائی صاحب معاف کر دیں اور باتیں سنائیں پھر ہم نے جی بھر کے باتیں سنائیں۔مگر اُن کو دست درازی کی جرات نہ ہوئی۔xii- قصہ عربی پیر کا مکیریاں میں دعوت الی اللہ کے لئے قیام کے دوران ہماری قیام گاہ کے بالکل پڑوس 125