زندہ درخت

by Other Authors

Page 61 of 368

زندہ درخت — Page 61

زنده درخت -11- حضرت محترمه برکت بی بی صاحبہ لیہ حضرت میاں فضل محمد صاحب برکت بی بی صاحبہ کا تعلق دیال گڑھ کے ایک متعصب گھرانے سے تھا۔شادی کے بعد ہرسیاں آئیں 1895 میں میاں صاحب کے قبول احمدیت کے ساتھ ہی بیعت کی سعادت حاصل ہوئی۔رجسٹر روایات نمبر 14 سے جو واقعات اس کتاب میں درج کئے جا چکے ہیں اُن سے معلوم ہوتا ہے کہ میاں صاحب کے ساتھ قادیان آئیں اور بیعت کر لی۔مختصر اواقعہ اس طرح ہے کہ میاں صاحب گھر سے دکان کے لئے سودا سلف خرید نے نکلے اور کسی دوست کی تحریک پر قادیان کا رُخ کیا اور جا کر بیعت کی سعادت حاصل کر لی۔گھر سے جانے اور واپس آنے تک کائنات بدل چکی تھی آپ دنیاوی سامان کی جگہ اُخروی حیات کا سامان خرید لائے تھے۔دل میں یہ خدشہ محسوس ہوا کہ گھر میں مخالفت نہ ہو۔گھر میں داخل ہوئے تو اہلیہ نے پوچھا۔خیریت تو ہے آپ خالی ہاتھ ؟ دکان کا سودا کیا ہوا؟ آپ نے اپنے نئے سودے کا احوال کہہ سنایا۔کہ دکان کے لئے کوئی سامان نہیں لایا میں تو خود کو بھی بیچ آیا ہوں۔اللہ کے فرستادہ مامور زمانہ مسیح و مہدی معہود کی بیعت کر آیا ہوں۔اُس سعید فطرت پاک باز خاتون نے آہستہ سے کہا۔مجھے کیوں نہ لے گئے میں بھی بیعت کر لیتی۔عجیب ایمان افروز نظارہ تھا۔معلوم ہوتا ہے گھر میں مہدی معہود کی آمد کا تذکرہ رہتا ہوگا۔نیک دل شوہر کے زیر اثر خاتون پر بھی سعادت کا رنگ آ گیا تھا۔اپنے شوہر سے ایسی ہم آہنگی تھی کہ بیعت کی خبر سے مخالفت کا طوفان اُٹھایا نہ صداقت کے دلائل مانگے۔ایک 61