زندہ درخت — Page 50
زنده درخت صاحبہ اور ان کے شوہر ملک محمد اکرم صاحب مربی سلسلہ مانچسٹر یو کے میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔کشور احسان صاحبہ اہلیہ احسان الہی انجم صاحب آف امریکہ جن کی تین بیٹیاں ہیں۔(5) مکرم عبدالرحیم صاحب درویش قادیان ان کی اولاد میں تین لڑکے اور پانچ لڑکیاں ہیں جو خدا کے فضل سے سب زندہ ہیں بیٹے مکرم عبدالمجید نیاز صاحب کے دو بیٹے تین بیٹیاں ہیں ایک بیٹا بشارت احمد صاحب حافظ قرآن ہیں۔مکرم عبدالباسط شاہد صاحب مربی سلسلہ ہیں۔ان کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔رشید احمد جرمنی میں سیکرٹری دعوت الی اللہ ہیں آصف محمود باسط صاحب ایک ابھرتے ہوئے شاعر ہیں جن کا کلام جماعتی رسائل میں چھپتا رہتا ہے۔مبشرہ صاحبہ کو ونٹری انگلستان میں صدر لجنہ اور مدثر عباسی وانڈ زور تھ جماعت میں سیکرٹری تعلیم ہیں نیز ایم ٹی اے میں خدمت کی توفیق پا رہی ہیں۔بیٹی نیزہ عباسی جرمنی میں مقیم ہیں۔تیسرے بیٹے عبد السلام طاہر صاحب حیدرآباد سندھ پاکستان میں مقیم ہیں جن کے چار بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں ان کا بیٹا عطاء القدوس اپنے حلقہ میں قائد خدام الاحمدیہ ہے۔مکرم عبدالرحیم صاحب کی بیٹیوں میں مکرمہ امته اللطیف خورشید صاحبہ اہلیہ مکرم خورشید احمد صاحب کینیڈا سابق مدیرہ مصباح و سیکرٹری اشاعت مرکز یہ رہیں آپ کے تین بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں جن میں لئیق احمد صاحب اور زاہد صاحب کینیڈا میں مقیم ہیں۔بیٹیوں میں نصرت ظفر صاحبہ پاکستان آرمی میڈیکل کور میں کرنل ہیں۔مکرمہ امتۃ الرشید صاحبہ اہلیہ صادق محمد صاحب کے دو بیٹے پانچ بیٹیاں ہیں ایک بیٹا آرمی میں ڈاکٹر اور دو بیٹیاں مربیان سے بیاہی گئیں۔مکرمہ امتہ الحمید صاحبہ اہلیہ عبدالسلام صاحب ظافر واقف زندگی آپ کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔نفیس احمد حامد نیوروسرجن برمنگھم اور خالد رشید امریکہ میں جماعتی خدمات میں پیش پیش ہیں۔مکرمہ امتہ الباری ناصر صاحبہ اہلیہ قریشی ناصر احمد صاحب کراچی جماعت میں شعبہ اشاعت سے منسلک ہیں۔جماعتی رسائل میں آپ کا کلام چھپتا رہتا ہے۔50