زندہ درخت — Page 49
زنده درخت صاحبہ مرحومہ اہلیہ سلطان احمد صاحب طاہر مرحوم کراچی ہیں۔ان کے تین بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔(2) مکرمہ کریم بی بی صاحبہ اپنی شادی کے تھوڑے ہی عرصہ بعد وفات پاگئیں اولاد ہوئی مگر وہ بھی وفات پاگئی۔(3) مکرم عبد الرحمن صاحب نے بچپن ہی کی عمر میں وفات پائی۔(4) حضرت مولانا ابوالبشارت عبد الغفور صاحب مربی سلسلہ ان کے ہاں چار لڑ کے اور آٹھ لڑکیاں ہوئیں جو خدا کے فضل سے سب زندہ موجود ہیں۔بیٹے مکرم بشارت احمد صاحب سعادت احمد صاحب ہدایت احمد صاحب، سعادت احمد صاحب اور عبدالسمیع صاحب امریکہ میں مقیم ہیں۔سب ہی کے بچے امریکہ میں زیر تعلیم ہیں۔بیٹیوں میں رحمت بیگم صاحبہ اہلیہ ڈاکٹر محمد عبد اللہ صاحب جن کے چھ بیٹے اور ایک بیٹی کراچی میں مقیم ہیں۔نصرت بیگم صاحبہ اہلیہ مولا نا امام الدین صاحبہ مرحوم سابق رئیس المربیان انڈونیشیا ہیں ان کا ایک بیٹا اور چار بیٹیاں ہیں بیٹا ڈاکٹر صلاح الدین صاحب امریکہ میں سیکرٹری ضیافت اور ناظم لنگر خانہ ہیں۔امتہ الہادی صاحبہ اہلیہ چوہدری رشید الدین صاحب سابق نگران قیادت نمبر 3 کراچی ہیں ان کے دو بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں ایک بیٹا ڈاکٹر نصیر الدین صاحب آسٹریلیا میں ڈاکٹر ہیں قبل ازیں نصرت جہاں کے تحت افریقہ میں خدمات بجا لاتے رہے۔ممتاز عطاء اللہ صاحبہ اہلیہ عطاء اللہ صاحب بنگوی مرحوم کراچی میں مختلف جماعتی عہدوں پر خدمات کی توفیق پاتی رہی ہیں۔ان کی دو بیٹیاں ہیں ایک بیٹی آسٹریلیا میں مقیم ہیں۔امتہ السمیع شہناز صاحبہ اہلیہ نصیر احمد صاحب طارق مرحوم ہیں لجنہ اماءاللہ کی عہدہ دار ہیں ان کے دو بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔مبارکه آفتاب صاحبہ اہلیہ ابرار احمد صاحب کے چار بیٹے ہیں ان کے ایک بیٹے شیراز ہارون صاحب نے کراچی یونیورسٹی سے ایم ایس سی میں اول پوزیشن حاصل کی۔امتہ الکریم 49