زندہ درخت

by Other Authors

Page 258 of 368

زندہ درخت — Page 258

زنده درخت رہائش گاہ میں شیلف بنا کر ہزاروں کتابیں چن رکھی ہیں۔ہر کتاب کی حسب ضرورت سلائی ، جزو بندی یا جلد وغیرہ بھی اپنے ہاتھ سے کی ہوئی ہے۔اس نے کہا کہ ابا جان ، آپ نے یہ بہت بڑی ذمہ داری از خود اپنے اوپر ڈال رکھی ہے۔اس کا آپ کی صحت پر برا اثر پڑتا ہو گا اور پھر یہ کوئی منتخب کتابیں بھی نہیں ہیں آخری بات کا پہلے جواب دیتے ہوئے بڑے اعتماد اور وثوق سے کہنے لگے کہ بیٹا ایک ہزار سے زیادہ کتا بیں یہاں رکھی ہیں۔آپ ان میں کسی ایک کتاب کی نشان دہی کریں جو ہمارے علم کلام میں مفید نہ ہو یا جس میں کوئی غیر معمولی علمی اور دلچپسی کی بات نہ ہو اور حقیقت بھی یہی تھی کہ آپ نے قریباً ہر کتاب پر نشان لگائے ہوئے تھے۔یا شروع میں نوٹ دئے ہوئے تھے جن سے ان سب کی افادیت ، خصوصیت پہلی نظر میں سامنے آجاتی تھی۔علم کے شوق کی بات چل رہی ہے تو یہاں یہ بات بھی بے محل نہ ہوگی کہ آپ ہمیشہ ہی کسی بزرگ کی یہ بات کیا کرتے تھے کہ وہ کسی لمبے سفر پر جاتے ہوئے اپنی بیوی کے پاس اشرفیوں کی ایک تھیلی چھوڑ گئے۔برس ہا برس کے بعد واپسی ہوئی۔اپنی بیوی سے اور باتوں کے علاوہ اپنی اس رقم کے متعلق بھی پوچھا۔اس نے کہا کہ جلدی کیا ہے۔میں سب کچھ آپ کو بتادوں گی۔وہ بزرگ نماز پڑھنے گئے تو دیکھا کہ نماز کے بعد ایک نوجوان نے درس دینا شروع کیا اور بہت بڑی تعداد میں لوگ بڑی توجہ اور عقیدت سے اس سے استفادہ کر رہے ہیں۔گھر واپس آکر اپنی بیوی سے ذکر کیا تو اس نے بتایا کہ یہ درس دینے والا کوئی اور نہیں بلکہ آپ کا بیٹا ہے جسے میں نے دینی علوم سے آراستہ کرنے کی ہر کوشش کی ہے اور خدا کا فضل ہے کہ وہ نو عمری میں پختہ کار عالم بن چکا ہے۔اب آپ یہ بتائیں کہ آپ اپنے لئے یہ بات زیادہ پسند کرتے ہیں یا وہ رقم زیادہ پسند کرتے ہیں جو میرے پاس چھوڑ گئے تھے۔یہ بات سنا کر بڑے کیف کے عالم میں کہا کرتے تھے کہ اس شخص نے تو اپنی بیوی کو سرمایہ دیا ہوا تھا مگر میں نے اپنی بیوی کو خالی ہاتھ بچوں کے ہمراہ پاکستان بھجوا دیا تھا اور اس نے میرے سب بچوں کو علم کے زیور سے آراستہ کیا۔258