زندہ درخت

by Other Authors

Page 188 of 368

زندہ درخت — Page 188

زنده درخت لاؤڈ اسپیکر مینار کے اوپر ہے مؤذن نیچے اذان دیتا ہے۔کل جمعہ ہوگا۔“ عید کا سماں : ”جو بھی لندن افریقہ ربوہ امریکہ یا دوسرے ممالک سے قادیان کی زیارت کو آتے ہیں وہ تقریباً سب ہی میرے جاننے والے ہوتے ہیں۔الحمد للہ اس طرح میری عید ہو جاتی ہے اور آنے والوں کی عید اس طرح کہ اُن کا پرانا واقف ملتا ہے یا ان پر کسی قسم کا حق ہوتا ہے بعض تو یوں بصد منت خوشامد ہاتھ پکڑ کر گلے مل کر بڑی لجاجت سے کہتے ہیں کہ کچھ پیسے لے لیں ہم نے آپ کا جائز ناجائز بہت کھایا ہوا ہے مگر خدا کا ہے اُس نے قناعت سے لبریز دل دیا ہے سب کو معاف کر چکا ہوں۔“ 6-6-1975 کس کو محتاج دیکھ کر بے تاب ہوجاتا ہوں ہمیں ہر مہینے یاکبھی دو مہینے کے بعد انجمن کی طرف سے ایک پاؤ گوشت ملتا ہے۔جمعے کے دن آپ کا خط ملا میں نے دوغیر از جماعت مہمانوں کو بلایا ہوا تھا جو کسی تجارت کی غرض سے آئے تھے اور ہمارے محلے میں ٹھہرے ہوئے تھے۔چائے ٹھنڈا کے ساتھ دو گھنٹے ( دعوت الی اللہ ) کی۔جب جانے لگے تو خیال آیا ان کو آدھا گوشت کیوں نہ دے دوں۔دو آدمی تھوڑ اسا گوشت مگر ایسے جذبے سے قبول کیا گویا بکری دے رہا ہوں۔دل میں دعا کر رہا تھا۔سوقبول ہوئی۔“ 1-5-1977 " آج میں تیسری دفعہ بھی بھاری اکثریت سے سیکرٹری ( دعوت الی اللہ ) چنا گیا الحمد للہ خدا مجھے توفیق دے اچھا اور صحت مند کام کر سکوں۔وما توفیقی الا باللہ العلی العظیم iv۔عہد درویشی کی عیدیں اور معمولات روز وشہ 29-7-1949 عید آٹھ بجے بیت اقصیٰ میں پڑھی کبھی مسجدوں کے مقفل اور بند دروازے دیکھ 188