زندہ درخت — Page 131
زنده درخت دونوں ختم۔مرزائی کہتے ہیں نبی تھے فوت ہو چکے۔کتبے سے وہ یہ بات ثابت کر سکتے ہیں۔xvii- ایک رات میں سارے تاشقند میں دعوت الی اللہ : میں ایک عارضی وقف کے دوران سری نگر میں تھا۔وہاں سرکاری طور پر ایک نمائش کا اہتمام تھا اتنی بڑی نمائش پہلے کبھی نہ دیکھی تھی۔بہت بڑے رقبے پر اسٹال لگے تھے خوب روشنیوں کا انتظام تھا۔وہاں تین مسلمان ملے جو مختلف لباس میں تھے میں نے سلام دعا کر کے بات شروع کر دی۔میری باتوں پر نو عمر لڑکے نے توجہ دی سن رسیدہ سنی ان سنی کر کے آگے چل دیئے۔میں نے اُس لڑکے سے سوال کیا: بھائی صاحب آپ کا رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے متعلق کیا عقیدہ ہے؟ اُس نے جواب دیا کہ : وہ سب نبیوں سے افضل ہیں خاتم النبین ہیں اور اُن کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔میں نے پوچھا: اور حضرت عیسی علیہ السلام کے متعلق کیا خیال ہے؟ اُس نے جواب دیا: حضرت عیسی علیہ السلام زندہ ہیں آسمان پر ہیں اور آخری زمانے میں آئیں گے میں نے کہا پھر آخری کس کو کہیں گے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یا حضرت عیسی علیہ السلام کو۔وہ لڑکا گھبرا گیا چلا چلا کے اپنے ساتھیوں کو بلایا اور اجنبی زبان میں تفصیل سنا دی وہ اردو سمجھتے تھے مگر آپس میں اجنبی زبان میں بات کرتے تھے۔اُنہوں نے مجھے سر سے پاؤں تک دیکھا اور کہا۔آپ نے بات ایسی طرز سے پیش کی ہے جو ہماری سمجھ سے بالا ہے۔آپ کل ہماری سرائے میں آئیں۔اُنہوں نے ایک خوبصورت کارڈ جس پر سری نگر کا پتہ لکھا ہوا تھا میرے ہاتھ میں دیتے ہوئے کہا۔آپ کل ضرور تشریف لائیں ہم آپ کا شدت سے انتظار کریں گے۔اگلے دن میں نے کشتی کرائے پر لی۔کشتی اس لئے لی کہ ایک تو ٹانگے کی نسبت سستی 131