زندہ درخت

by Other Authors

Page 106 of 368

زندہ درخت — Page 106

زنده درخت بتایا کہ حضور نے اس طرح سائیکل موڑ کر تیز چلانے والے کے متعلق پوچھا کہ یہ کون ہے۔قریشی صاحب ہمارے پڑوس میں رہتے تھے اچھی طرح پہچانتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ عبدالرحیم ہے۔حضور نے فرمایا۔کار کی رفتار کم کر لیں۔قریشی صاحب نے بتایا کہ مجھ پر اس ذرہ نوازی کا بہت اثر ہوا۔ایک چھوٹا سا لطیفہ بھی ہو گیا۔جب میں واپس آیا تو امیر صاحب نے پوچھا کیا خبر ہے؟ تو جلدی سے میرے منہ سے نکلا: حضور ٹھیکری والے کی جماعت سے مباحثہ کر رہے ہیں۔دراصل مجھے مصافحہ کہنا تھا۔میری بدحواسی پر سب ہنس دیے۔ii- حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاح بورڈ کی تحریر پر داد اور اصلاح: میرا طریق تھا کہ جب دکان پر کوئی مشہور خاص چیز تیار ہوتی تو گاہکوں کی آگاہی کے لئے بورڈ پر چاک سے اشتہار لکھ دیتا۔اشتہار کے لئے اللہ تعالیٰ مجھے دلچسپ اچھوتے جملے سمجھاتا۔اس طرح نہ صرف میری تیار کی ہوئی چیزیں مشہور ہوئیں۔میرے بورڈ پر اشتہار بھی گاہکوں کو روک لیتے ،کئی یادگار واقعات ہوئے۔ایک دن دکان کے بورڈ پر میں نے چاک سے لکھا ”ہمارا دعویٰ ہے کہ فالودہ ہم سے بہتر کوئی نہیں بنا سکتا ، حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد وہاں سے گزرے۔حسب معمول میرے بورڈ کو پڑھا اور اپنے دفتر چلے گئے۔پھر مجھے دفتر میں بلایا۔اپنے پاس بٹھایا اور فرمایا: ”میاں ! بعض الفاظ مخصوص ہوتے ہیں۔“ میں سمجھ گیا کیونکہ میرے دل میں بھی کھٹک ہوئی تھی واپس آ کر اوپر کے الفاظ ہمارا دعویٰ ہے مٹا دیئے۔سبحان اللہ ادب اور احترام سکھانے کا کیسا پر حکمت طریقہ تھا۔( ابا جان کی 66 106