زندہ درخت

by Other Authors

Page 76 of 368

زندہ درخت — Page 76

زنده درخت 2 - محترم ابوالبشارت حضرت مولانا عبدالغفور فاضل صاحب حضرت مولانا عبدالغفور صاحب 25/26 دسمبر 1898ء کی درمیانی شب ہر سیاں ضلع گورداسپور میں پیدا ہوئے۔آپ کو بھی رفیق حضرت اقدس ہونے کا شرف حاصل ہے۔آپ ابھی بچے ہی تھے کہ آپ کے والد محترم نے آپ کو حضرت مسیح موعود کی خدمت میں پیش کر کے دین کے لئے وقف کر دیا۔چنانچہ آپ نے مدرسہ احمدیہ میں تعلیم پائی۔آپ حضرت حافظ روشن علی صاحب کی زیر نگرانی وزیر تربیت تیار ہونے والے مربیان سلسلہ کے اولین گروپ میں شامل تھے۔بحیثیت مربی و مبلغ سلسلہ آپ کو تقریباً 32 سال شاندار خدمات بجالانے کی توفیق ملی۔ساٹھ سال کی عمر میں آپ صدر انجمن احمدیہ سے ریٹائر ہوئے تو آپ نے اپنے آپ کو تحریک جدید میں خدمت کے لئے پیش کر دیا مگر ابھی ایک سال ہی کام کیا تھا کہ 4 جنوری 1961ء کو 63 سال کی عمر میں آپ نے ربوہ میں داعی اجل کو لبیک کہا۔موصی تھے بہشتی مقبرہ ربوہ میں آپ کی تدفین عمل میں آئی۔حضرت مولانا صاحب کو راولپنڈی میں سب سے پہلے مربی سلسلہ متعین ہونے کا اعزاز حاصل ہے اس کے علاوہ سرگودھا اور لاہور میں بھی طویل عرصہ بطور مربی انچارج خدمات بجالانے کی توفیق ملی۔قیام پاکستان کے بعد آپ کی تقرری سرگودھا میں ہوئی جہاں سے آپ کا تبادلہ لاہور کے لئے ہوا۔جہاں آپ نے پانچ چھ سال انتہائی محنت اور تندہی سے جماعت کی تعلیم و تربیت کا فریضہ باحسن انجام دیا آپ کے لاہور میں قیام کے ایام میں ہی 1953ء کے اینٹی احمد یہ فسادات ہوئے جن میں پاکستان کی دیگر جماعتوں کی طرح لاہور میں بھی چند احمدی شہید ہوئے ان انتہائی خطرناک اور نازک حالات میں حضرت مولانا عبد الغفور صاحب نے بیت احمد یہ بیرون دہلی دروازہ کی حفاظت کا فرض انتہائی بہادری اور خوش اسلوبی سے ادا کیا۔( ملخص از لاہور تاریخ احمدیت صفحات 415-546-588) 76