زندہ درخت

by Other Authors

Page 64 of 368

زندہ درخت — Page 64

لے آئے۔زنده درخت اس دلچسپ واقعہ کا ذکر lan Adamson نے اپنی کتاب Mirza Ghulam Ahmed of Qadian کے صفحہ 144 پر کیا ہے: One of his wife's friend often stayed with them for a month۔Her little daughter occasionally amused herself by coming into his room and fanning him as he worked۔One day she found it more interesting to sit by the window۔She told him, "Come and sit over here۔It is easier for me۔" Ahmad duely got up and sat where she had directed۔برکت بی بی صاحب تعلیم یافت تھیں : رجسٹر روایات میں درج روایات کے مطابق آپ اپنے شوہر کے ساتھ گاؤں کے مرحوم قاضی کے بچوں کو قرآن شریف اور کتابیں پڑھاتی تھیں۔جلہ کے مہمانوں کی خدمت: کتنا دلکش و دلفریب وہ زمانہ تھا جب شمع احمدیت کے پروانے جلسہ سالانہ کے لئے قافلوں کی صورت میں دیوانہ وار پیدل چل کر قادیان جاتے تھے۔کبھی ان قافلوں کا پڑاؤ سیکھواں میں حضرت مولانا جلال الدین صاحب شمس کے ہاں ہوتا کبھی ہرسیاں میں ٹھہرتے۔یہ قافلے دن اور رات میں کسی وقت بھی آجاتے۔آپ بڑی مستعدی سے مبارک قافلے کے قیام و طعام کا انتظام فرماتیں بلکہ اظہار تشکر فرماتیں کہ سب اللہ تعالیٰ کا کرم اور مسیح پاک کی برکت ہے کہ اُس کے عاشقوں کی خدمت کا موقع ملا۔قادیان ہجرت کا باعث حضرت برکت بی بی صاحبہ نہیں : قادیان کے قریب آنے کی خواہش میں قادیان کے جنوب میں آدھ میل کے فاصلہ پر 64