زندہ درخت

by Other Authors

Page 53 of 368

زندہ درخت — Page 53

زنده درخت مکرم حلیمہ بیگم صاحبہ کی بیٹیوں میں مکرم سیدہ شمیم صاحبہ اہلیہ شیخ عبدالمجید صاحب جرمنی میں مقیم ہیں۔ان کے دو بیٹے عبدالوحید اور سلیم احمد صاحب جرمنی میں مختلف جماعتی عہدوں پر کام کی توفیق پاتے رہے۔دو بیٹیاں پاکستان میں ہیں۔مکرمہ صفیہ بشیر صاحبہ اہلیہ بشیر الدین صاحب سامی لنڈن ان کے تین بیٹے دو بیٹیاں ہیں سبھی لندن میں مقیم ہیں۔ایک بیٹی لبنی مقصود اہلیہ گوہر مقصود صاحب نائب سیکرٹری تربیت یو کے خدمات کی تو فیق پا رہی ہیں۔بلال احمد صاحب سٹن جماعت میں سیکرٹری مال اور عکاشہ بدر صاحب نائب قائد نیو مالڈن جماعت ہیں۔امتہ العزیز منظور صاحبہ ان کا ایک بیٹا لاہور میں زیر تعلیم ہے اور ایک بیٹی شارجہ میں بیاہی گئیں۔بشری رفیق صاحبہ مرحومہ اہلیہ رفیق احمد صاحب صالح ان کی دو بیٹیاں اور دو بیٹے اسلام آباد میں مقیم ہیں۔حضرت میاں فضل محمد صاحب کی دوسری اہلیہ صوباں بی بی صاحبہ کے بطن سے جو اولا د ہوئی وہ ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہیں۔(1) مکرم صادقہ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم مولوی محمد شریف صاحب سابق اکا ؤنٹنٹ جامعہ احمد یہ ربوہ حال نیو یارک امریکہ ہیں۔ان کی اولا د پانچ لڑکوں اور تین لڑکیوں پر مشتمل ہے۔ظریف احمد کے ایک بیٹا اور پانچ بیٹیاں ہیں سب ہی امریکہ میں زیر تعلیم ہیں۔لطیف احمد صاحب طاہر کے ایک بیٹا اور تین بیٹیاں ہیں۔مکرم نعیم احمد صاحب سیکر یٹری ضیافت ہیں۔ان کے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے مکرم وسیم احمد صاحب ظفر مربی سلسلہ برازیل ہیں۔ان کے دو بیٹے ایک بیٹی ہیں۔ڈاکٹر کریم احمد شریف ان کی دو بیٹیاں ہیں۔مکرمہ صادقہ بیگم صاحبہ کی دو بیٹیاں ہیں ایک صفیہ بیگم صاحبہ مرحومہ اہلیہ بشیر احمد صاحب ربوہ ان کے دو بیٹے اور پانچ بیٹیاں۔دوسری بیٹی مکرمہ عائشہ صدیقہ حمید صاحبہ اہلیہ عبد السلام حمید صاحب نیو یارک ہیں۔اپنے حلقہ میں سیکرٹری صنعت و تجارت ہیں۔ان کے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ساری اولا دہی بفضل تعالیٰ دینی دنیاوی نعمتوں سے مالا مال ہے۔53