زندہ درخت

by Other Authors

Page 52 of 368

زندہ درخت — Page 52

زنده درخت کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں اسلام آباد میں مقیم ہیں۔مکرم مولوی صالح محمد صاحب کی بیٹیوں میں مکرمہ طیبہ مسعود صاحبہ اہلیہ مسعود احمد صاحب اسلام آباد میں مقیم ہیں ان کے چار بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں ایک بیٹا مشہود احمد امریکن آئل کمپنی میں اعلیٰ عہدہ پر ملازم ہے۔مکرمہ ڈاکٹر نفیسہ صاحبہ اہلیہ ڈاکٹر نصراللہ چیمہ صاحب برمنگھم انگلستان میں مقیم ہیں۔دوسری مکرمہ شاہدہ محمود صاحبہ اہلیہ قریشی محمود احمد صاحب مرحوم ان کے دو بیٹے ہیں ایک بیٹا منظور اقبال قریشی صاحب امریکہ میں زیر تعلیم ہیں۔اور خدمت دین کی تو فیق پارہے ہیں۔ان کی تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔(8) مکرمہ صالحہ فاطمہ صاحبہ اہلیہ ماسٹر غلام محمد صاحب مرحوم۔ان کی اولا د دولڑکوں اور ایک لڑکی پر مشتمل ہے۔چودھری سمیع اللہ صاحب شفاء میڈیکو لاہور۔ان کی ایک بیٹی ہے۔۔فاروق احمد صاحب لاہور ان کے پانچ بیٹے ہیں۔امریکہ اور پاکستان میں مقیم ہیں ایک بیٹی عمرانہ صاحبہ اہلیہ شمیم احمد صاحب کینیڈا میں مقیم ہیں۔مکرمہ صالحہ فاطمہ صاحب کی بیٹی قانتہ سلمی اہلیہ ریٹائرڈ میجر اختر صاحب لاہور میں مقیم ہیں۔(9) مکرم محمد عبد اللہ صاحب خدا کے فضل سے ربوہ میں رہائش پذیر ہیں ان کی اولاد میں پانچ لڑکے اور پانچ لڑکیاں ہیں۔مکرم محمد اشرف صاحب کراچی میں کاروبار کرتے ہیں ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔بیٹیوں میں مکرمہ امۃ الحفیظ صاحبہ اہلیہ رشید احمد صاحب مکرمہ عابدہ بیگم صاحبہ امتہ القیوم صاحبه رفیق احمد صاحب مکرمہ بشری بیگم صاحب اہلیہ مجاہد صاحب پاکستان میں آباد ہیں۔بچوں کی تفصیل کا علم نہیں ہوسکا۔(10) مکرمہ حلیمہ بیگم صاحبہ اہلیہ شیخ محمد حسن صاحب ( جولمبا عرصہ سے لنگر خانہ یو کے اور الفضل انٹر نیشنل کی ٹیم میں رضا کارانہ خدمات کی توفیق پارہے ہیں ) لندن میں مقیم ہیں ان کا ایک بیٹا اور چار بیٹیاں ہیں۔ان کے بیٹے محمد اسلم خالد دفتر پرائیوٹ سیکرٹری لندن میں اعزازی خدمت کی توفیق پارہے ہیں۔52