زندہ درخت

by Other Authors

Page 347 of 368

زندہ درخت — Page 347

−1 -2 -3 زنده درخت ۱۷۔حکیم صاحب کی اولاد: آپ کے پانی بچے ہوئے۔محترم منیر احمد عین شباب میں ایک لڑکی امتہ الرحمان صاحبہ یادگار چھوڑ کر اللہ کو پیارے ہو گئے۔جو محترم منشی محمد الدین صاحب بھٹے والے سرگودھا سے بیاہی ہیں۔محترم احمد دین صاحب نے پتے ہالی سے قادیان اپنے والد صاحب کے ساتھ ہجرت کی۔دار البرکات میں رہائش تھی۔تقسیم ملک کے بعد درویشی کی سعادت حاصل ہوئی۔محترمہ زینب بی بی صاحبہ (رفیقہ حضرت مسیح موعود ) محمد اسمعیل صاحب سے شادی ہوئی ( جو احمدی نہیں تھے ) ان کے لڑکوں کے نام محمد الحق صاحب، شریف احمد صاحب، خلیل احمد صاحب، نذیر احمد صاحب اور بشیر احمد صاحب ہیں۔مؤخر الذکر سلسلہ احمدیہ کے مربی تھے 59-7-16 کو مختصر علالت کے بعد وفات پاگئے۔بہشتی مقبرہ کے قطعہ نمبر 8 میں مدفون ہیں۔تقسیم ملک کے بعد درویشی اختیار کر لی بہت عرصہ صوبہ بہار میں خدمت دین کی۔بیٹیوں کے نام بشیراں بی بی صاحبہ اور رشیدہ بی بی صاحبہ ہیں۔محترمہ مہر بی بی صاحبہ ان کی شادی خدا بخش صاحب سے ہوئی دولر کے عبد الکریم صاحب اور عبدالحکیم صاحب ہوئے شوہر کی وفات کے بعد دوسری شادی محمد عبداللہ صاحب آف ڈیریانوالہ سے ہوئی۔اولاد : عبداللطیف صاحب، ناصرہ صاحبہ، ہاجرہ صاحبہ، بشری حکمت صاحبہ، نذیرہ صاحبہ اور عبدالمجید صاحب۔5- محترمہ آمنہ بیگم صاحبہ حضرت حکیم صاحب کی سب سے چھوٹی بیٹی جن کی شادی عبدالرحیم صاحب دیانت درویش سے ہوئی۔-4 347