زندہ درخت — Page 310
زنده درخت 5- امتہ الٹی (ایم اے) اہلیہ انور اقبال سیفی صاحب، بچے عظیم سیفی ، عدیل سیفی 6- امتہ الود و د اہلیہ ظہیر احمد صاحب مربی سلسلہ جنوبی افریقہ، بچے سائرہ احمد ، سفیر احمد 7 - امۃ القدوس (ایم اے) اہلیہ میاں بشیر الدین اور میں صاحب بچے۔ریان، زارا، زویا نور،روحان۔محترمہ امتہ الحمید صاحبہ اہلیہ محترم عبد السلام ظافر صاحب قادیان دارالامان میں 14۔2۔39 کو پیدا ہوئیں۔قادیان میں بچپن اور ابا جان کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے لکھتی ہیں :۔’با جان مجھے ساتھ لے کر کپڑے اور جوتوں کی دوکان پر جاتے اور دکان دار سے کہتے کہ جس چیز پر یہ انگلی رکھے وہی اسے دے دینا۔ایک مرتبہ مجھے خسرہ ہو گیا۔ٹھیک ہونے پر تجویز ہوا کہ مجھے دہی کا ادھ رڑکا پلانا چاہیے۔سامنے دودھ دہی کی دوکان تھی۔جاتے ہوئے اسے کہہ گئے کہ اتنے دن میری بچی کو اتنا ادھ رڑ کا روزانہ پلانا ہے۔مبادا گھر میں سستی ہو جائے اور اس کی صحت پر برا اثر پڑے۔اتنے لاڈ سے پالا تھا۔ہر دن اپنی شان میں نرالا ہوتا تھا۔کیا کچھ یاد کروں؟ امی جان کو تاکید تھی کہ بچوں کی دیکھ بھال سے زیادہ اہم اور کوئی کام نہیں۔بچوں کی پرورش میں کوتاہی یا بچوں کی آنکھ سے نکلا ہوا آنسوتو واپس نہیں ڈال سکو گی۔گھر کا کام تو ہر طرح کروایا جاسکتا ہے۔زندگی یوں رواں دواں تھی کہ 1947 میں پارٹیشن کا وقت آ گیا۔غیر یقینی حالات تھے۔ایک ٹرک میں جگہ ملنے پر ہمیں بٹھانے کے لئے آئے بٹھا کر واپس مڑے میں ابا جان ابا جان پکارتی رہی مگر آپ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی طرح مڑ کر نہ دیکھ سکے کہ اُن 310