زندہ درخت

by Other Authors

Page 290 of 368

زندہ درخت — Page 290

زنده درخت محترم عبد المجید نیاز صاحه 26 نومبر 1930 کو قادیان میں پیدا ہوئے۔علم پرور ماحول میں آنکھ کھولی۔والد صاحب نماز با جماعت ، جلسوں اور تبلیغی دوروں میں ساتھ لے جاتے۔آپ کو مصلح موعود کے اعلان والے جلسوں میں ہوشیار پور، دہلی اور لاہور جانا یاد ہے۔تقسیم برصغیر کے وقت انتہائی پر آشوب حالات میں کچھ دن قادیان ٹھہرے پھر لاہور آگئے مگر دل قادیان میں اٹکا ر ہا۔تاریخ احمدیت جلد 11 ص 140 پر آپ کا ایک مکتوب درج ہے۔پیارے اور محترم والد صاحب! آپ ہمارا کسی قسم کا فکر نہ فرما ئیں ہمیں کوئی تکلیف نہیں ہاں قسم ہے مجھے ذات پاک کی کہ میرا دل چاہتا ہے کہ کسی طرح قادیان پہنچوں۔“ 24 اخاء/ اکتوبر 1947/1326 ہجرت کے وقت آپ جامعہ احمدیہ میں زیر تعلیم تھے۔بعد ازاں جامعہ چنیوٹ اور پھر احمد نگر میں جاری ہوا۔اس دوران آپ کو فرقان فورس میں خدمات کا موقع ملا۔آپ اس کے پہلے گروپ میں 23 جون 1948 کو بھرتی ہوئے۔نمبر 5047 تھا۔آپ کشمیر میں تھے جب مولوی فاضل کے امتحان کے لئے واپس بلائے گئے۔22۔9۔48 کو واپس آئے۔ایسے حالات میں جبکہ ہجرت کے بعد بے سروسامانی تھی کتب بھی میسر نہ تھیں پڑھنے کا وقت بھی نہ ملا تھا۔امتحان میں شامل ہوئے اور اعلیٰ کامیابی حاصل کی الفضل (لاہور) ستمبر 1950 میں نتیجہ کا اعلان شائع ہوا۔آپ کو صاحبزادہ مرزا رفیع احمد صاحب، محترم میر محمود احمد ناصر صاحب، محترم میرمسعود احمد صاحب اور محترم شیخ محمد احمد صاحب پانی پتی جیسے صاحبانِ علم کے ہم جماعت ہونے کا شرف حاصل ہے۔نتیجہ اتنا خوشکن تھا کہ اس پر ایک تبصرہ الفضل میں حضرت اقدس مسیح موعود کا علمی کارنامہ کے عنوان 290