زندہ درخت

by Other Authors

Page 285 of 368

زندہ درخت — Page 285

زنده درخت 40- برگ و بار محترم امة اللطيف بلی محترم شیخ خورشید احمد صاحب ( کینیڈا) 邀 16اکتوبر 1927ء کو قادیان میں پیدا ہوئیں۔محترمہ امتہ الرحمن صاحبہ ہمشیرہ محترم قاضی محمد عبداللہ صاحب سے قرآن مجید اور ترجمہ پڑھا۔مڈل تک نصرت گرلز ہائی سکول میں اور اس کے بعد جامعہ نصرت میں تعلیم حاصل کی۔1946ء میں ادیب فاضل کا امتحان پاس کیا۔اُن دنوں الیکشن کے کاموں کا بہت زور تھا حضرت مولانا شیر علی صاحب نے فرمایا تم کام کرو میں تمہاری کامیابی کی دعا کروں گا۔اس طرح اس کامیابی میں اُن کی دعائیں بھی شامل ہوئیں۔اُس زمانے میں لڑکیوں کی تعلیم کا اس قدر رواج نہ تھا۔مگر ہمارے ابا جان کو بے حد شوق تھا کہ بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کریں اور جماعت کی خدمت کریں۔نوعمری سے ہی لجنہ کے کاموں میں دلچسپی لینے لگیں سب سے پہلے اپنے محلہ دار الفتوح کی سیکریٹری مقرر کی گئیں۔ہجرت سے پہلے کے مخدوش حالات میں مرکز کی ہدایات کے مطابق خواتین کو نامساعد حالات سے باحوصلہ گزرنے اور اپنا دفاع کرنے کی تربیت دینے والوں میں شامل تھیں۔9 ستمبر 1947 کو ہجرت کی۔ہجرت کے بعد رتن باغ لاہور میں قیام کے دوران خدمت کی توفیق ملی جس کا ذکر تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم میں صفحات 32 تا 34 محفوظ ہے۔اس میں حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ کا ایک مکتوب بطور تبرک شامل ہے۔قادیان ،لاہور اور پھر ربوہ منتقل ہونے پر آپ کے کاموں کی نوعیت ایسی رہی کہ براہ راست حضرت مصلح موعود اور خواتین مبارکہ حضرت ام ناصر صاحبہ ، حضرت مریم صدیقہ صاحبہ ، حضرت ام متین صاحبہ، حضرت اُم داؤد صاحبہ ، حضرت سیدہ منصورہ بیگم صاحبہ اور حضرت سیدہ نصیرہ بیگم صاحبہ ( اللہ تعالیٰ سب کے درجات بلند فرمائے) کی رہنمائی ، نگرانی ، تربیت دعا ئیں اور 285