زندہ درخت

by Other Authors

Page 284 of 368

زندہ درخت — Page 284

زنده درخت ہے جو آپ کی امی آپ کے لئے دے گئی تھیں۔میں نے وہ چوٹی لے لی اور اُس لڑکی کو جا کر دے دی اور اس طرح اپنی جان چھڑوائی۔میرا ایمان ہے کہ یہ سب کچھ اس لئے ہوا کہ مجھ میں دعاؤں کا ذوق پیدا ہو اور قبولیت دعا پر میرا ایمان اور یقین ہمیشہ کے لئے قائم ہو جائے اور یہ کہ جو کچھ مانگنا ہے اللہ تعالیٰ سے مانگو وہ ناممکن کو ممکن میں بدل دینے والا ہے۔اس واقعہ کے چند دن بعد ہی ہمیں بھی روز کے دو پیسے اور جمعے کے دن ایک آنہ ملنے لگ گیا۔بہت دن کے بعد یہ واقعہ میں نے آپا جان سیدہ اُئِم طاہر اور سید نا ابا جان کو بھی بتا دیا۔وہ بھی اس بات پر بہت خوش ہوئے کہ تم نے بہت اچھا کیا جو اپنے مولا سے مانگا اور بندوں کی طرف رجوع نہیں کیا۔امۃ الرشید بنت سید نا حضرت مصلح موعود) 284