زندہ درخت

by Other Authors

Page 280 of 368

زندہ درخت — Page 280

زنده درخت پال لینا آٹھ بچوں کا نہیں گر معجزہ رنگ دینا احمدیت کا تو اک اعجاز تھا اہلیہ درویش کی ہونا نہیں گر معجزہ باوفا با حوصلہ رہنا تو اک اک اعجاز تھا یاد جب امی کی آتی تو لیتی ہوں میں ہے رو سے اپنے تکیے کو بھگو لیتی ہوں میں آنسوؤں سے (ابن) 39- صاحبزادی امۃ الرشید صاحبہ کا بیان فرمودہ ایک یادگار واقعہ 邀 نوٹ :- حضرت مصلح موعود کی صاحبزادی محترمہ بی بی امتۃ الرشید صاحبہ کی زبان سے اپنے والدین کا ذکر خیر سن کر بے حد خوشی ہوتی ہے۔جب بھی آپ سے ملاقات ہو یا فون پر بات ہو آپ انتہائی گرمجوشی اور محبت سے بات کرتی ہیں۔خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ خاصہ ہے کہ ہر ایک اُن سے مل کر یہ سمجھتا ہے کہ یہ ہم سے خاص محبت کرتے ہیں۔بی بی کے انداز میں محبت بھری اور دل موہ لینے والی مسکراہٹ میں اپنائیت کا انداز خوش کر دیتا ہے۔آپ جب بھی ملتی ہیں میرے والدین خاص طور پر امی جان کا ذکر خیر کرتی ہیں اور یہ احساس دلاتی ہیں کہ ہمیشہ اپنے ماں باپ کے لئے دعا کیا کرو انہوں نے جن قربانیوں اور پُر وقار صبر سے تم لوگوں کو پالا ہے وہ ہم نے دیکھا ہے۔آپ فرماتی ہیں باری ! میں تمہیں دعا میں کبھی نہیں بھولتی مجھے تم سے تین وجہ سے پیار ہے۔ایک تو تمہاری امی کی قربانیاں اور دعائیں یاد آتی ہیں دوسرے تم 280