زندہ درخت

by Other Authors

Page 227 of 368

زندہ درخت — Page 227

زنده درخت تکلف کی ضرورت نہیں۔زیادہ سے زیادہ کوئی طعن دے گا کہ غریب ہیں تو میرے لعل غریب ہم ہیں برا کیا ماننا ملے تو کھا لو نجڑے تو پہن لو۔قرض نہ لینا۔سلسلے سے نہ مانگنا اگر کوئی میری بچی کو طعن دے گا تو خدا کی خاطر، میری خاطر برداشت کر لے گی سردی کا وقت ہے روزہ رکھ کر قرآن کریم پڑھ لیا ہے اب آذان ہونے والی ہے نماز کو جاؤں گا۔میری بچی میری لاڈلی طیفو ! ایک خط سے معلوم ہوا کہ 1951-10-15 آپ کے رخصتانہ کی تقریب ہے سواحل میں دعا کرتا ہوں اللہ تعالیٰ اس رشتہ کو بہت بہت بابرکت کرے آمین ہو سکتا ہے آپ کو خیال آئے کہ ابا نہیں بھائی موجود نہیں۔میں آپ کی طرف سے پُر اُمید ہوں کہ کمال حوصلہ برداشت اور ہمت و استقلال سے خدا تعالیٰ کی مدد طلب کرتے ہوئے اس کی رضا کی خاطر اچھا نمونہ پیش کرو گی۔حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد کو میں نے درخواست لکھی ہے کہ آپ کو رخصت کریں۔سو اگر ایسا ہو تو آپ کی خوش قسمتی میں کیا شک ہے۔خاندان حضرت مسیح موعود کے افراد کی شرکت موجب صد رحمت ہے۔سولعل ! فی امان اللہ دکھ سکھ میں اللہ تعالیٰ سے مدد طلب کرنا۔میں آپ سے بہت بہت خوش ہوں خدا آپ سے خوش ہو۔آمین۔15-10-1951 کا دن اباجان نے کیسے گزارا تحریر فرماتے ہیں :- 15-10-1951 کو دن بھر جب دل بھرا دروازہ بند کر لیا۔آنسوؤں سے ہلکا کیا۔خوشی بھی تھی۔خاندان کے افراد کی شمولیت باعث رحمت ہے۔آپ خود خاص طور پر حضرت اقدس کے حضور حاضر ہو کر میری طرف سے سلام کے بعد اُن کی شفقت ، مدد اور پیار کا شکریہ ادا کریں۔227