زندہ درخت — Page 218
زنده درخت تک پھل پھول لائیں گی میرا سینہ پرسکون ہے اللہ تعالیٰ نے باری ، باسط اور دیگر پھل سیرت صورت سے بے انتہا خوبصورت عطا کر کے دین و دنیا سنوار دی۔اللہ تعالیٰ نے اُس کو بغیر کسی تکلیف کے بلالیا یہ کوئی کم احسان ہے میں کس طرح ، کن الفاظ کس دل، کس دماغ سے آپ کو رونے کی اجازت دوں اور اس احسان کو بھلا دوں بے صبری سے آنے والے انعامات کو ضائع نہ کرنا۔شکر کریں الحمد للہ کریں صدقہ خیرات سے اُس کے درجات کی بلندی کا سامان کریں۔کوئی لفظ قلم یا زبان سے ایسا نہ نکلے جو پون صدی کی اس عنایت پر دمِ واپسیں نا شکری والا ہو آنکھ اور دل قابو میں رکھنا مشکل ہے میں نے اُس کا بھی حل نکالا ہے خط کسی کے حوالے کر دئے کہ دوبارہ ویسی حالت نہ ہو۔13-4-1976 ، عزیزی عبدالمجید نیاز مرحومہ کی جن خوبیوں کا آپ نے سب بچوں نے سب لوگوں نے اور سب تعزیت کرنے والوں نے ذکر کیا ہے وہ اصل کا عشر عشیر بھی نہیں۔مگر کیا ہم ناشکر گزار نہ ہوں گے اور آنے والی نعمتوں اور افضال کا دروازہ اپنے ہاتھ سے بند کرنے والے نہ ہوں گے اگر بے صبری کا کوئی لفظ ادا ہو گیا۔کیا ہی اچھا ہو کہ ہم بھی اپنے آقا حضرت مسیح موعود کا شعر سامنے رکھیں بلانے والا ہے سب سے پیارا اُسی پر اے دل تو جاں فدا کر میرے بچے آپ کو خاص طور پر ہدایت ہے۔بڑے ہونے کی وجہ سے اس کا زیادہ پاس کریں۔صبر والا نسخہ آزما کر دیکھیں حضرت اقدس مسیح موعود نے بٹالے میں صبر کا نمونہ دکھایا تو خدا تعالیٰ نے کیسی عزت بخشی فر ما یا بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے سبحان اللہ ہم کب اس قابل تھے کہ آمنہ جیسی نعمت ملتی پھر بچوں کی صورت میں جو احسانِ عظیم ہوا وہ زبان اور قلم وہ 218