زندہ درخت — Page 165
زنده درخت چلنے پھرنے کی بزور کوشش کرتا رہا کہ اگر ایک دفعہ بیٹھ گیا تو ہوسکتا ہے عمر بھر نہ چل پھر سکوں تادم تحریر کندھا ٹھیک نہیں ہوا کوئی چیز اٹھانے لگوں تو سارا ہاتھ ہی چند منٹ کے لئے بیکار سا ہو جاتا ہے چند دن قبل بیت الدعا سے علی الصبح نفل پڑھ کر باہر آنے لگا تو پھر وہی تکلیف ہوگئی مالش سینک کرتا رہا صدقہ بھی دیا۔اللہ تعالیٰ صحت کے ساتھ زندگی دے۔viii - پرے ہی پہرے: پہرے کا سلسلہ بہت طویل ہے قادیان میں قدم کا میلہ ہوتا تھا۔اُن دنوں پہرا لگتا۔مخالف غیر احمدی جلسے کرتے تو پہرا دینا پڑتا احراریوں ، مستریوں، اور مصریوں کے فتنوں کے وقت پہرے لگتے۔گو خدا تعالیٰ نے سب کو خائب و خاسر کیا مگر وقتی طور پر بڑا دکھ اور اضطراب ہوتا تھا۔پھر تقسیم کے دنوں کے پہرے جنہوں نے سب کو مات کر دیا۔جانے والے تو چلے گئے باقی جو محمد ود علاقہ احمدیوں کے پاس رہ گیا اُس کے خالی مکانوں کی لوٹ مار کا دور چلا۔ذرا غفلت ہوتی مکان پر ہی قبضہ ہو جاتا حتی کہ ضرورت کا کہ کر ٹھہرنے کی اجازت لے کر قبضہ کر لیتے۔ہم حفاظتی دیوار میں اور گیٹ بناتے راتوں کو پہرا دیتے۔کوئی ہم پر ترس کھاتا کوئی مذاق کرتا۔کوئی جان لینے کی دھمکی دیتا غرض کوئی دکھ ایسا نہیں جو ان دنوں میں نہ دیکھا ہو مگر یہ سراسر خدائی فضل واحسان ہے کہ اس نے ہم نہتوں کے پہروں پر اپنے فرشتے شامل کئے اور ہمیشہ محفوظ و مامون رکھا۔165