زندہ درخت

by Other Authors

Page 116 of 368

زندہ درخت — Page 116

زنده درخت 21 - دعوت الی اللہ کا جنون اور اس میں پیش آنے والے چند واقعات i-نُصِرْتُ بِالرُّعْب: ایک دفعہ حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے علاقہ بیٹ Bait ( قادیان کا نواحی علاقہ ) کو دعوت الی اللہ کے لئے منتخب کیا۔کئی احباب کو ایک ایک مہینہ اپنے خرچ پر وقف کر کے باری باری اس علاقے کے کسی گاؤں میں جانے کی توفیق ملی۔خاکسار کو بھی دعوت الی اللہ کا شوق تھا اور ہر تحریک میں حصہ لیتا تھا۔دو دوست مکرم محمد حسین جہلمی ٹیلر ماسٹر اور مکرم مرزا عبداللطیف ( جواب میرے ساتھ درویش قادیان ہیں ) بھی ساتھ ہو لئے ہم سے پہلے اس گاؤں میں جو گروپ دعوت الی اللہ کے لئے آیا تھا اُس میں میرے والد صاحب میاں فضل محمد صاحب ہرسیاں والے اور ایک فوجی دوست تھے۔گاؤں والوں نے شدید تعصب کی ، بناء پر اُن کی بات نہ سنی تھی اور انہیں گاؤں سے نکال دیا تھا۔جب ہم پہنچے تو انہوں نے ہمیں بھی اپنی دشمنی کا نشانہ بنانا چاہا۔ہم بڑی تیاری سے گئے ہوئے تھے رہائش کے لئے کمرہ کرایہ پر لے لیا تھا۔کھانا پکانے کے لئے اسٹو اور روشنی کے لئے گیس لیمپ تھا گیس کی روشنی گاؤں والوں کو بہت متوجہ کرتی کافی لوگ جمع ہو جاتے ہم انہیں کھانا کھلاتے اور پیغام حق دیتے۔پورا علاقہ رام ہونے لگا۔غیر احمد یوں کو عجیب بات سو جبھی ہمیں کبڈی کا چیلنج دے دیا۔اور کہا کہ جو جیت جائے گا اُسے سچا سمجھا جائے گا۔ہم نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی اور لنگوٹ کس کر آگئے۔مگر اُن پر ایسا رعب پڑا کہ خود ہی کھیلنے سے دستبردار ہو گئے کہ قادیان والے کبڈی میں بڑے ماہر ہیں۔اس کے بعد ہم مہینہ بھر ٹھہرے بحث مباحثہ ہوتا 116