زندہ درخت — Page 115
زنده درخت ناظر امور عامہ کی سند : ایک دفعہ یوں ہوا کہ حضرت امِ طاہر صاحبہ نے حضرت ولی اللہ شاہ صاحب کے ساتھ میری دکان پر سوڈا واٹر پیا۔حضرت سیدہ نے فرمایا ”سوڈا واٹر تو اس کا اچھا ہے“۔شاہ صاحب نے قدرے تیزی سے کہا: خود بھی اچھے ہیں ان کا سوڈا واٹر بھی اچھا ہے۔اور یہ بات میں آپ کا بھائی ہونے کے ناتے سے نہیں بلکہ بحیثیت ناظر امور عامہ کہتا ہوں۔“ سبحان اللہ کیسی کیسی مقتدر ہستیاں مہربان رہی ہیں۔115