زندہ درخت — Page 87
زنده درخت حصه دوم -14 در ویش قادیان محترم میاں عبدالرحیم صاحب دیانت ولد حضرت میاں فضل محمد صاحب ( ہر سیاں والے ) مبارک ہو تمہیں اس منزل محبوب میں رہنا وہی ہے تخت گاہ احمد مرسل جہاں تم ہو تمہاری شان درویشی پہ قرباں تاج داری ہے کہ محبوب خدا کے آستاں کے پاسباں تم ہو قادیان میں رہنا تو ایک قسم کا آستانہ ایزدی پر رہنا ہے اس حوض کوثر سے وہ آب حیات ملتا ہے کہ جس کے پینے سے حیات جاودانی نصیب ہوتی ہے جس پر ابد الآباد تک موت ہر گز نہیں آسکتی " ( ملفوظات جلد 3 صفحہ 463) تیرہ چودہ سال کی عمر میں اپنے والدین کے ساتھ قادیان ہجرت کرنے والے عبدالرحیم کو خدا تعالیٰ نے اپنے فضل واحسان سے نہ صرف زندگی بھر اس دارالامان سے وابستہ رکھا بلکہ وہیں آسودہ خاک ہونے کی لازوال نعمت بھی عطا فرمائی۔خوش نصیبی کے دروازے تو پیدائش کے ساتھ ہی کھل گئے تھے جب رفقائے حضرت اقدس مسیح موعود والدین ملے اور در دو سوز میں ڈوبی دعاؤں میں پرورش پائی۔دیار مسیح کی طرف ہجرت کا ثواب بھی والدین کی قسمت میں تھا جس سے قادیان کی روح پرور فضا ئیں آپ کو میسر آئیں۔یہ سب رب 87