زندہ درخت

by Other Authors

Page 85 of 368

زندہ درخت — Page 85

زنده درخت محترم بشیر الدین صاحب سامی تھے۔بیٹے محترم محمد اسلم خالد صاحب مینجر اور مکرم محمد حسن صاحب اور محترمہ حلیمہ صاحبہ اس کو پیک کر کے پوسٹ آفس بھجواتے اور یہ طوعی کام وہ سال ہا سال تک کرتے رہے۔حضرت خلیفہ اسیح الرابع ان سے خاص شفقت فرماتے۔مکرم حسن محمد صاحب کی لنگر خانہ کے لئے طویل خدمات کو بے حد سراہتے۔آپ کا حضرت چودھری محمد ظفر اللہ خان صاحب سے بھی قریبی تعلق تھا اُن کی عنایت کردہ ایک کرسی وہ سب کو خوشی سے دکھاتے۔مولا کریم انہیں اپنا قرب عطا فرمائے۔آمین۔8 - محترمہ صادقہ شریف صاحبہ اہلیہ محترم مولنا الحاج محمد شریف صاحب مرحوم 4 ستمبر 1924ء قادیان میں پیدا ہوئیں۔اپنی والدہ صاحبہ کے زیر اثر خاندان حضرت مسیح موعود سے بے حد پیار تھا۔حضرت صاحبزادہ میاں منور احمد صاحب ، حضرت صاحبزادی امتہ العزیز صاحبہ اور حضرت صاحبزادی امۃ الرشید صاحبہ بے حد شفقت سے پیش آتے۔واقف زندگی سے شادی ہونے سے صبر و قناعت اور سادگی سے زندگی بسر کی۔بعض دفعہ صبر آزما حالات سے دو چار ہوئیں مگر اللہ تعالیٰ پر توکل اور بھروسے سے دعاؤں میں لگی رہتیں۔پہلی بچی پیدا ہوئی تو حضرت مصلح موعود سے نام رکھوانے گئیں۔آپ نے فرمایا یہ تو صوباں کی ہم شکل ہے اُس کی نواسی ہے۔ص سے صوباں ص سے صادقہ اور اب ص سے صفیہ نام رکھ لیں۔مولوی محمد شریف صاحب ایک طویل عرصہ جامعہ احمدیہ کے اکا ؤنٹنٹ رہے۔معاملات میں دیانتداری، نماز با جماعت میں با قاعدگی ،سادگی اور خلوص آپ کی شخصیت کا حصہ تھے۔حج کی سعادت نصیب ہوئی۔اس دوران یہ تاریخی واقعہ بھی پیش آیا کہ کسی بدنصیب کی مخبری پر مکہ میں قید کر لئے گئے۔آپ کی والدہ صاحبہ بھی ساتھ تھیں۔تلاوت و عبادت اور ذکر الہی سے مشکل دن گزارے۔ایسا لگتا تھا کہ کبھی شنوائی نہ ہوگی۔مگر مولا کریم کے احسان سے جب کورٹ میں بلا کر عقائد پوچھے گئے تو آپ نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کا عربی قصیدہ سنا دیا۔اس طرح معجزانہ طور پر رہائی کے 85