زندہ درخت

by Other Authors

Page 58 of 368

زندہ درخت — Page 58

زنده درخت جواب سن کر آپ نے فرمایا کہ تم تو (یعنی خاکسار ) بڑی دور سے آئے ہو۔اور اپنے بیٹے عبداللہ سے کہا کہ اس کا خاص خیال رکھا کریں۔یہ بہت دور سے تعلیم کی غرض سے قادیان آیا ہے۔اس کے بعد ہر روز ہی تو آپ کی دوکان پر حاضری ہوتی تھی اور ہر روز آپ کی دعاؤں کے لئے عرض کرنامیرے پروگرام میں شامل ہوتا تھا۔اپریل 1933ء میں سالانہ امتحان ہوئے اور امتحانوں کے بعد میں نے اپنے وطن واپس لوٹنا تھا۔آنے سے پہلے میاں صاحب سے خاص طور پر دعاؤں کی درخواست لے کر ملاقات کی اور آپ نے اپنی درد بھری مخلصانہ دعاؤں کے ساتھ عاجز راقم کو الوداع کہا۔میاں فضل محمد صاحب کی دعائیں جماعت کے لئے اور آپ کی اپنی اولاد کے لئے اللہ تعالیٰ نے خوب قبول فرمائی ہیں۔اور آپ کی اولاد در اولاد نیاوی عہدوں پر بھی فائز ہے اور دین میں بھی آپ یکتا ہیں اور یہ سب فیض اللہ تعالیٰ کے فضل اور میاں فضل محمد صاحب کی دعاؤں کے طفیل ہے۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میاں فضل محمد صاحب کے مزید درجات بلند فرمائے اور ہم آپ کے نقش قدم پر چلنے کے قابل ہوں۔آمین۔میاں فضل محمد بہت نیک آدمی تھے حضرت مولانا عبدالمالک خان صاحب مرحوم سابق ناظر اصلاح وارشاد دار الفضل میں ہم رہتے تھے ہمارے مکان کے سامنے دوسری طرف تھوڑے فاصلے سے تعلیم الاسلام سکول کا خوبصورت بورڈنگ ہاؤس تھا۔ہمارے مکان کے قریب صرف ایک ہی دکان میاں فضل محمد صاحب ہرسیاں والوں کی ہوتی تھی یا میر عزیز الرحمان صاحب نے ایک دودھ چائے کا ہوٹل کھول رکھا تھا۔میاں فضل محمد صاحب بہت نیک آدمی تھے۔مولوی عبدالغفور صاحب کے والد محترم تھے اور ہمیشہ نماز کے وقت دکان بند کر کے بیت الذکر میں نماز ادا کرتے تھے مجھے 58