زندہ درخت — Page 54
زنده درخت (2) مکرم عبدالحمید صاحب ( شاہین سویٹس ) نیو یارک امریکہ میں آباد ہیں اور ان کے اولاد چارلڑکوں اور ایک لڑکی پر مشتمل ہے سب ہی امریکہ میں آباد ہیں۔بیٹے عبد السلام حمید صاحب کے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے سب ہی جماعتی کاموں میں پیش پیش ہیں۔عبد المومن صاحب کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔طاہر احمد صاحب سابق قائد نیو یارک ہیں۔طارق احمد صاحب جماعتی کاموں میں پیش پیش رہتے ہیں ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں مکرم حمید صاحب کی بیٹی ناہید خالد صاحبہ اہلیہ خالد احمد صاحب کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے جو زیر تعلیم ہیں۔الغرض حضرت میاں فضل محمد صاحب کا خاندان دنیا کے مختلف ممالک میں پھیلا ہوا ہے اور کئی صد افراد پر مشتمل ہے۔یہاں خاندان کے پورے افراد کا ذکر توممکن نہیں البتہ جو معلوم ہو سکے تحریر کر دئے ہیں۔یہ حضرت اقدس مسیح موعود کی دعا و توجہ کی برکت ہے کہ ع اک قطرہ اس کے فضل نے دریا بنا دیا الفضل انٹر نیشنل 7 را پریل 2000ء) 54