زندہ درخت

by Other Authors

Page 51 of 368

زندہ درخت — Page 51

زنده درخت ان کے دو بیٹے تین بیٹیاں ہیں۔بیٹا منصور احمد امریکہ میں ڈاکٹر ہے۔ایک بیٹی امتہ المصور اہلیہ زاہد خورشید صاحب کینیڈا میں ڈاکٹر ہیں۔امۃ الصبور اہلیہ عمر احمد صاحب لندن میں مقیم ہیں۔مکرمہ امۃ الشکور صاحبہ اہلیہ محمد ارشد صاحب لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کی سابقہ عاملہ ممبر ہیں۔آج کل کینیڈا میں مقیم ہیں۔ان کے چار بیٹے تین بیٹیاں ہیں۔اکبر احمد اور مبارک احمد صاحب حافظ قرآن ہیں۔ایک بیٹا مظفر احمد صاحب (مربی سلسلہ ) ہے۔ان کے مضامین اخبار و رسائل میں چھپتے رہتے ہیں۔(6) مکرم احمد بی بی صاحبہ چھوٹی عمر میں شادی سے قبل وفات پاگئیں جو موصیہ تھیں۔(7) مکرم مولوی صالح محمد صاحب مرحوم ان کو اللہ تعالیٰ نے آٹھ بیٹوں اور تین بیٹیوں سے نوازا۔دو کے سوا باقی سب بفضل تعالیٰ زندہ ہیں۔بیٹے مکرم صادق محمد صاحب کئی سال نصرت جہاں کے تحت سیرالیون میں پڑھاتے رہے۔ان کے دو بیٹے اور پانچ بیٹیاں ہیں ایک بیٹا ڈاکٹر ساجد پاکستان آرمی میں ہے دو بیٹیاں مربیان سے بیاہی گئیں۔ایک بیٹی امتہ النصیر صاحبہ اہلیہ طارق اسلام صاحب مربی کینیڈا کی بیگم ہیں۔دوسری امتہ الودود صا حبہ اہلیہ ظہیر احمد صاحب مربی سلسلہ ہیں۔مکرم مبارک احمد صاحب کا نارتھ لنڈن جماعت سے تعلق ہے۔جلسہ سالانہ برطانیہ پر کئی سال شعبہ ٹرانسپورٹ میں بڑی تندہی سے ڈیوٹی دینے کی توفیق پاتے رہے۔13 راگست 1999ءکو کینسر کے عارضہ سے وفات ہوئی۔ان کے دو بیٹے لندن میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی جرمنی میں مقیم ہیں۔مکرم شریف احمد صاحب اسلام آباد پاکستان میں مقیم ہیں جو مختلف جماعتی خدمات سرانجام دیتے ہیں۔مکرم لطیف احمد صاحب اسلام آباد پاکستان میں محکمہ CDA میں اعلیٰ عہدہ پر فائز رہے۔ان کے دو بیٹے ہیں اور ایک بیٹی ہے۔مکرم سعید احمد صاحب اعلیٰ سرکاری عہدہ پر فائز رہے۔ان کے دو بیٹے ہیں اور ایک بیٹی ہے۔مکرم سعید احمد صاحب اعلیٰ سرکاری عہدہ سے حال ہی میں ریٹائرڈ کرنل راولپنڈی میں مقیم ہیں آپ کا ایک بیٹا ہے جو پاکستان آرمی میں کیپٹن ہے۔مکرم رفیق احمد صالح صاحب اسلام آباد میں اعلیٰ سرکاری عہدہ پر فائز ہیں ان 51