زندہ درخت — Page 48
زنده درخت - عمر دُگنی کئے جانے اور اولاد میں برکت کا نشان تحریر مکرم محمد اسلم خالد صاحب حضرت میاں فضل محمد صاحب ہرسیاں والے نے دوشادیاں کیں جن سے بارہ بچے پیدا ہوئے یعنی چھ بیٹے اور چھ بیٹیاں ان میں سے اب خدا کے فضل سے دو بیٹے اور دو بیٹیاں زندہ ہیں۔دونوں بیویوں سے ہونے والی اولاد کی الگ الگ تفصیل حسب ذیل ہے:۔پہلی بیوی مکرمہ محترمہ حضرت برکت بی بی صاحبہ ہیں جن کے بطن سے پانچ بیٹے اور پانچ بیٹیاں ہوئیں۔(1) مکرمہ رحیم بی بی صاحبہ اہلیہ ماسٹر عطا محمد صاحب سابق استاد جامعہ احمد یہ ربوہ۔ان کے ہاں دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہوئیں۔جن میں سے ایک مکرم نسیم سیفی صاحب مربی سلسلہ وایڈیٹر الفضل ہوئے۔مکرم سیم سیفی صاحب کے چار بیٹے اور ایک بیٹی ہیں ظفر اقبال صاحب اور محمد اقبال صاحب پاکستان میں بینکوں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں اسی طرح انور اقبال صاحب اور اظہر اقبال صاحب انگلستان سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد پاکستان میں شعبہ تعلیم سے وابستہ ہیں۔بیٹی بشری اہلیہ سلیمان طاہر صاحب کراچی میں ہیں۔دوسرے بیٹے مکرم فیض محمد صاحب لندن میں مقیم ہیں آپ لاہور ہائیکورٹ سے سپرنٹنڈٹ کے عہدہ سے ریٹائر ہو کر وکالت کرتے رہے تقریباً چار سال تک حضرت خلیفہ اسیح الثانی کے دفتر پرائیویٹ سیکرٹری قادیان میں کارکن کی حیثیت سے خدمات کی توفیق پائی۔آپ کے دو بیٹے اور چار بیٹیاں ہیں ایک کے سوا باقی لندن میں مقیم ہیں۔مکرمه رحیم بی بی صاحبہ کی دو بیٹیوں میں ایک مکرمہ امتہ الرحمان مرحومہ کے ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہوئیں۔بیٹا جمیل احمد صاحب لندن میں مقیم ہیں۔دوسری بیٹی امتہ الحفیظ شوکت 48