زندہ درخت

by Other Authors

Page 37 of 368

زندہ درخت — Page 37

زنده درخت حضرت اقدس اور حضور کے بہت سے خدام ( بیت ) مبارک کی چھت پر بیٹھے تھے۔ان خدام نے حضور سے اس واقعہ کا ذکر کیا تو حضور نے فرمایا کہ:- ان کو کچھ نہ کہو۔اور یہاں سے سامان اُٹھا لو۔اس پر دوست خاموش ہو گئے۔اور سامان اُٹھا لیا۔یہ حضور کی نرمی کا ایک واقعہ ہے۔حضرت میاں فضل محمد صاحب کی حضرت اقدس علیہ السلام کے لئے محبت کا انداز دیکھئے خطبہ الہامیہ کے وقت سامعین میں موجود ہونے کا واقعہ ہم پڑھ چکے ہیں اُس کے آخر میں آپ بیان کرتے ہیں :- حضور کارنگ اس وقت سرسوں کے پھول کی طرح زرد رنگ کا ہورہا تھا آنکھیں بند تھیں ایسا معلوم ہورہا تھا کہ حضرت اقدس خود نہیں بول رہے بلکہ آسمان سے کوئی مشین لگی ہوئی ہے اور وہ بول رہی ہے۔میں نے حضور کو اس دن پہلی دفعہ الہام کی حالت میں دیکھا پھر وہ نظارہ آنکھوں نے نہ دیکھا۔حضرت میاں صاحب اپنے خواب والے واقعہ کے بعد بیان فرماتے ہیں:۔مجھے یقین ہے کہ حضور نے یہ تعبیر کرتے ہوئے میرے لئے ضرور دعا فرمائی ہوگی۔جو خدا تعالیٰ نے قبول فرمائی۔حضور کے الفاظ پورے ہوئے۔الحمد للہ۔خدا تعالیٰ نے مجھے اس قدر عمر عطا فرمائی کی میں نے حضور کے زمانہ کے بعد خلافت اولیٰ کا زمانہ دیکھا اور پھر خلافت ثانیہ کا وقت دیکھ رہا ہوں۔اور ان برکات اور افضال الہی کا مشاہدہ کر رہا ہوں جو اس خلافت ثانیہ کے ساتھ جماعت پر نازل ہو رہی ہیں۔اللہ تعالیٰ حضرت خلیفہ امسیح کو لمبی عمر عطا فرمائے۔اور حضور کی برکات اور فیوض بڑھائے۔(آمین) فعلی ثبوت ہے جو حضور کے منہ سے نکلے ہوئے لفظوں کو خدا تعالیٰ نے پورا کر دیا۔اسی طرح ایک پھوڑا تھا۔جو مجھے سخت تکلیف دے رہا تھا۔میں نے اس کی شکایت حضور سے کی۔حضور نے فرمایا کہ اچھا ہو جائیگا۔چنانچہ وہ خود بخود بغیر علاج کے اچھا ہو گیا۔37