زندہ درخت

by Other Authors

Page 38 of 368

زندہ درخت — Page 38

زنده درخت -5-اک زماں کے بعد پھر آئی ہے یہ ٹھنڈی ہوا پھر خدا جانے کہ کب آدیں یہ دن اور یہ بہار تحریر محترم مولوی سالح محمد صاحب مربی سلسله انبیاء علیہم السلام کا زمانہ کبھی کبھی آتا ہے۔اور زمانے کے جس دور میں اُن کا نزول ہوتا ہے۔وہ دور بھی بڑا ہی مبارک اور خیر و برکت والا ہوتا ہے۔اس دور کے لوگ بھی بہت خوش نصیب ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ اپنا مبارک چہرہ دکھلانے کے لئے اپنا برگزیدہ بندہ نازل فرماتا ہے اور نشانات و معجزات سے اُس کی تائید و نصرت فرماتا ہے۔اگر تھوڑے سے تذبر سے کام لیں اور اس مقدس پر ایمان لے آئیں تو اللہ تعالیٰ اُن کو بھی اپنے پیار کی چادر میں سمیٹ لیتا ہے۔ان کے دلوں سے دنیاوی کدورتیں دھو کر ایسا جلا ء اور نور پیدا فرما دیتا ہے کہ وہ بھی اپنے نور ایمانی تقوی، طہارت اور پاکیزگی کی وجہ سے ہزاروں اور لاکھوں سعید روحوں کے لئے ہدایت اور رہنمائی کا باعث بن جاتے ہیں۔زمانے کے اس دور کے لئے بھی ازل سے مقدر تھا کہ ایک اولوالعزم جری اللہ پیدا ہو جس کے ہاتھوں سے اللہ تعالیٰ ایک ایسے درخت کی تخم ریزی فرمائے جو ہزاروں مخالف طوفانوں کے باوجود بڑھتا ہی چلا جائے۔جس کی پھول دار پھل دار شاخیں اکناف عالم میں پھیلتی چلی جائیں۔اس دنیا اور اس کے رہنے والوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا۔کہ وہ برگزیدہ قادیان کی مقدس مگر گمنام سی بستی میں پیدا ہوا اور اُس نے اللہ تعالیٰ کے ارشاد سے اس شجرہ طیبہ کی تخم ریزی فرمائی۔وہ درخت دشمنوں کی ناپاک تدبیروں کے باوجود بڑھا، پھولا ، پھیلا ، پھلا اور روحانی خوشبو سے دنیا کو معطر کر دیا۔ان بے شمار پھولوں میں سے ایک پھول اور ان حد درجہ شیریں اور لذیذ پھلوں میں 38