زندہ درخت

by Other Authors

Page 343 of 368

زندہ درخت — Page 343

زنده درخت میں ایک اہل حدیث تھا دوسرا حنفی۔آپس میں عقائد پر تکرار کرنے لگے اور ایک دوسرے کو کافر ثابت کرنے لگے حوالوں اور تقریروں کی مار سے تنگ آکر ہندو نے دونوں کو سلام کیا اور کہا بس بس اگر میں حنفی ہوتا ہوں تو اہل حدیث کا فر کہیں گے اور اگر اہل حدیث ہوتا ہوں تو حنفی کافر کہیں گے اس کفر سے باز آیا میں ہندو اچھا ہوں۔ایک مجذوب کی بات : حضرت حکیم صاحب نے سنایا کہ ہمارے گاؤں میں ایک فقیر لکھے شاہ رہتا تھا۔جو سارے گاؤں اور اردگرد کے علاقے میں نمازی، نیک اور مجذوب مشہور تھا لوگ اُس کو اہمیت دیتے اور اُس کی آواز کو غیبی آواز سمجھتے تھے۔اس میں کوئی بات تھی ضرور کیونکہ مجذوب تھا وہ بلند آواز سے کہتا۔چڑھے شنہشاہ بولے نقیب نصر من الله فتح قریب چڑھے امام مہدمی بولے نقیب آئی ہیٹھلے جہان دی فوج دیہ تلوار قتل دی، دیه تلوار قتل دی، دیه تلوار قتل دی لوگو امام مہدی آ گیا اُس دے نال لشکر نہیں فوج نہیں اس دے نال بیٹھلے جہان دی فوج ہے خدا کی شان اس کے بعد طاعون پڑی ہیٹھ کی فوج یعنی نیچے کی فوج نے خدا تعالیٰ کا قہری نشان دکھایا اور دشمنوں کا قتل عام کیا۔عمر کے آخری حصے میں: عمر کے آخرے حصے میں آپ جسمانی لحاظ سے کمزور ہو گئے تو جب تک خاکسار عبدالرحیم اپنی دوکان واقع احمد یہ چوک سے گھر دارالفتوح واپس نہ آتا آپ جاگتے رہتے۔بستر پر نہ جاتے کہ نیند نہ آ جائے پھر جب میں گھر آ کر کھانا کھا چکتا تو کچھ بات چیت کرتے حضرت اقدس مسیح موعود کی کوئی کتاب سنتے جب تھک جاتے تو سو جاتے۔کوئی 343