زندہ درخت

by Other Authors

Page 303 of 368

زندہ درخت — Page 303

زنده درخت پچھلے پچاس سال پر نظر دوڑاتا ہوں تو کسی قدر خوشی مگر زیادہ ندامت کا احساس ہوتا ہے۔خدمت کے جو مواقع حاصل ہوئے ، خدا تعالیٰ کی ستاری کے جو جلوے دیکھے اس میں بہت زیادہ خدمت کرنا چاہیے تھی۔حق تو یہ ہے کہ حق ادانہ ہوا حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ نے خاکسار کے ایک عریضہ کے جواب میں بطور حوصلہ افزائی از راه شفقت تحریر فرمایا :- " آپ کا ارسال کردہ خط موصول ہوا۔بفضل خدا تعالیٰ آپ کو لمبا عرصہ خدمت کی توفیق مل رہی ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے آپ کام کر رہے ہیں کئے جائیں اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔دین دنیا کی بہترین حسنات سے نوازے آپ کی نیک خواہشات پوری فرمائے۔آپ کا حامی و ناصر ہو۔“ اللہ تعالیٰ خاتمہ بالخیر فرمائے۔دنیا میں ستاری سے ڈھانپنے والا عقبیٰ میں غفاری سے ڈھانپ لے۔اللھم لالی ولاعلی۔تحدیث نعمت کے طور پر یہاں اپنی اہلیہ محترمه محموده بنت چراغ دین صاحب آف سانگلہ ہل کا ذکر خیر ضروری سمجھتا ہوں۔ایک زندگی وقف کی روح کے ساتھ کمال وفاداری ،صبر اور قناعت سے ساتھ دیا۔گھر کی ذمہ داریاں اُٹھا کر مجھے سبکدوش رکھا۔میرے والدین اور بہن بھائیوں سے حسنِ سلوک کر کے دعائیں لیں۔اولاد کی تربیت ایسے رنگ میں کی کہ بفضل خدا سب خدمت دین میں حتی المقدور مصروف ہیں۔فجز اھا اللہ تعالیٰ احسن الجزاء۔اولاد : - قدسیه 1 - مبشرہ اہلیہ محترم عبد الشکور صاحب مرحوم ( یو کے ) بچے۔کاشف صبیحہ ، آصف، 2 - مدثر عباسی (ایم ٹی اے ) اہلیہ محترم محی الدین عباسی صاحب۔بچے۔عطاء الاول 303