زندہ درخت

by Other Authors

Page 289 of 368

زندہ درخت — Page 289

زنده درخت میاں صاحب ہیں فرمانے لگے کہ میں ایک کام سے آیا ہوں۔ہماری بڑی ہمشیرہ سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ کو خواب آیا ہے کہ حضرت نواب صاحب مرحوم تشریف لائے ہیں اور کچھ کھانے کی خواہش کی ہے اس لئے انہوں نے آج پلاؤ اور زردہ کی دیگیں پکوائی ہیں وہ تم کو بھجوا دی جائیں۔مستحقین میں تقسیم کروا دینا۔لیکن اس طرح نہیں کہ لوگ ہاتھوں میں تھالیاں پکڑے ہوئے آئیں بلکہ ہر ایک کوٹرے Tray میں لگا کر بھیجوانا۔تقسیم ملک کے بعد پہلی بار جلسہ سالانہ کے موقع پر قادیان جانے کی اجازت ملی تو ( میرا نکاح ہو چکا تھا اور رخصتانہ نہیں ہوا تھا ) حضرت میاں صاحب نے ہم بہن بھائیوں اور محترمہ والدہ صاحبہ میں سے کسی ایک کو بھجوانے کی بجائے میرے خاوند شیخ خورشید احمد صاحب کو بھجوایا اور ابا جان کو خط لکھا کہ میں شیخ صاحب کو بھجوا رہا ہوں میرا خیال ہے آپ کو ان سے مل کر زیادہ خوشی اور اطمینان حاصل ہوگا یہ بعض لحاظ سے آپ کے لئے بیٹوں سے بھی بڑھ کر ہیں۔(مصباح قمر الانبیاء نمبر ص 73 حیات بشیر مرتبہ عبد القادر 199 تا 201) محترم شیخ خورشید احمد صاحب 18 اکتوبر 2010ء کو بعمر 92 سال کینیڈا میں وفات پاگئے۔آپ بہت حلیم طبیعت کے مالک تھے اور ابا جان کی غیر موجودگی میں ہم سب کو ان کا پیار ، راہنمائی اور بزرگانہ شفقت میسر رہی۔اللہ تبارک تعالی اعلی علیین میں مقام عطا فرمائے۔آمین اللہم آمین۔اولاد 1 - لئیق احمد خورشید ( کینیڈا) - بیگم بدر النساء صاحبہ۔بچے نفیس احمد ، نزہت، نازیہ، ندا 2 ) کرنل ڈاکٹر نصرت ظفر اہلیہ میجر ظفر احمد صاحب (کینیڈا) بچے۔ڈاکٹر انصر احمد، ڈاکٹر آمنہ، اطہر احمد 3- شاہد خورشید۔بیگم طاہرہ شاہد صاحبہ(کینیڈا)، بچے۔اُسامہ نثمن 4- عفت خورشید الیه محترم ارشد ملک صاحب(کینیڈا) بچے صوفیہ،سعدیہ، ناعمہ۔5 - زاہد خورشید بیگم ڈاکٹر امۃ المصور صاحبہ (کینیڈا)، بچے۔وقاص احمد ، ولی متیم 289