زندہ درخت — Page 287
زنده درخت تھا جس کی وجہ سے بچوں کو اماں جی کا پیار ملا اور ان کی دیکھ بھال اور تربیت میں ان کا ساتھ میسر رہا۔جب امی جان کی وفات ہوئی آپا لطیف 50 سال کی تھیں اس عرصہ میں بمشکل دو سال ہی الگ رہی ہوں گی۔اس طرح امی جان کی ہر معاملے میں دست راست رہنے کی سعادت حاصل رہی اور امی جان اور اباجی کی خوشنودی اور دعائیں حاصل رہیں۔لجنہ اماءاللہ کی طویل خدمات میں شعبہ تصنیف و اشاعت میں حضرت سیدہ ام متین کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی میں نمایاں کام کرنے کا موقع ملا۔تاریخ لجنہ اماءاللہ کی رپورٹس، الا ز ہار لذوات الخمار المصابیح ، یاد محمود قواعد وضوابط، تربیتی نصاب، راه ایمان، جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ اور جوئے شیریں آپ کے عہد میں شائع ہوئیں۔8 سال مصباح کی ادارت کی۔ادارت کے ساتھ منیجر کے کام بھی آپ کے سپر د تھے۔مصباح کے انتظامی معاملات میں کئی اصلاحات کیں خاص مواقع پر خصوصی نمبر ز نکالے۔کینیڈا میں بھی آپ کی خدمات دین کے لئے وقف ہیں۔اپنی ذات میں ایک پورا ادارہ ہیں۔تاریخی لجنہ کینیڈا مرتب کروا رہی ہیں اور مرکزی مجلس عاملہ کینیڈا کی اعزازی رکن ہیں۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو عمرہ کی سعادت بھی عطا فرمائی۔آپ کی تربیتی تقریریں خاصی مقبول ہیں۔حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کے متعلق آپ کے ایک مضمون سے کچھ حصہ پیش خدمت ہے جس سے حضرت صاحبزادہ کے ہمارے خاندان سے حسن سلوک پر روشنی پڑتی ہے آپ ہمارے ہر کام پر، ضرورت پر اور مشکل پر نگاہ رکھتے خواہ کوئی بڑا کام ہو یا چھوٹا۔جس وقت بھی ضرورت پڑتی آپ کی خدمت میں حاضر ہوتے اور جب لوٹتے تو نہ صرف کام اور ضرورت پوری ہو جاتی بلکہ آپ کی ملاقات سے ایسا اطمینان اور خوشی حاصل ہوتی جو کبھی کسی اور ذریعہ سے حاصل نہیں ہو سکتی تھی ، ہم چار بہنوں کے رشتے آپ کے بہترین اور قیمتی مشوروں سے طے پائے۔میرے لئے کئی ایک رشتوں میں سے آپ کو یہی رشتہ پسند آیا۔میرا نکاح ہو گیا لیکن رخصتانہ ایک سال بعد ہوا۔جب رخصتانہ ہوا تو ابھی قادیان کے درویش پاسپورٹ کے ذریعے پاکستان نہیں آسکتے تھے۔آپ کو اس بات کا 287