زندہ درخت

by Other Authors

Page 236 of 368

زندہ درخت — Page 236

زنده درخت کی آواز آئی ”الفقر فخری اچھا پھر خدا تعالیٰ موقع دے گا تو باپ بیٹی اکھٹے بیٹھ کر روٹی کھائیں گے۔ابا جان کے خطوط میں خاکسار کا ذکر دعاؤں اور گلاب کے پھول کے ساتھ ہے:- 7-3-1949 میری لخت جگر میری پیاری باری خدا کا شکر ہے۔اُس نے آپ کو صحت و تندرستی عطا فرمائی۔جب لطیف کا خط ملا عصر کی اذان ہو رہی تھی میں نے سر بسجود ہو کر آنسوؤں سے خدا کا شکر ادا کیا میں نے آپ کے لئے گلاب کا پھول بھیجا ہے۔یہ مبارک بستی ، مبارک جگہ، مبارک ہستی کی مبارک فضا میں پلا ہوا مبارک پھول ہے جس دن روانہ کیا اُسی دن اللہ تعالیٰ نے آپ کو صحت عطا فرمائی۔خودداری ہاتھ سے دی تو میری جان یہ بن جائے گی: آپا لطیف صاحبہ نے اپنی شادی کے بعد لاہور میں اپنے کسی بہن بھائی کو بلانے کی بات لکھی ہوگی۔ابا جان نے جواب دیا۔کیسا مکمل ہر پہلو کو واضح کرتا ہوا جواب ہے :- باری ذرا زیادہ حساس ہے باپ ماں اور بہن بھائیوں کی جدائی برداشت نہ کر سکے گی۔اگر شکور کی پڑھائی میں حرج واقع نہ ہو تو ضرور اپنے پاس منگوالیں اور سلام کو بھی ہفتہ میں ایک دو دن کے لئے منگوالیا کریں مگر دیکھنا اگر عزیز خورشید یا اُن کے کسی رشتہ دار کی آنکھ میلی ہو اور بوجھ سمجھیں تو اس کو ہرگز برداشت نہ کرنا خودداری ہاتھ سے دی تو میری جان پر بن جائے گی۔یہی ایک بڑی روک ہے ورنہ ہر لحاظ سے میری طبیعت مطمئن ہے۔۔۔ہاں دوسری جگہ بچہ لالچی حریص اور ندیدہ ہو جاتا ہے ذرا خیال رکھنا بچوں کو ہفتہ عشرہ بعد ماں سے ملا لیا کرنا صحت کا خیال رکھنا۔۔66 236