زندہ درخت — Page 234
xi - بچوں کو نصائح زنده درخت مجید نے لکھا ہے کہ دانت خراب ہورہے ہیں۔منہ کو سب طرح سے پاک رکھنا دانت کا واحد علاج ہے کسی کی غیبت نہ کریں۔کسی کو ناجائز برا بھلا نہ کہیں جائز اور طیب خوراک کھائیں کھانے کے بعد الحمد للہ ساری دعا پڑھ کر رب العالمین کو کہیں کہ اللہ اس کیڑے کا (اگر کوئی ہے تو ) تو ہی رب ہے۔اُس کو کسی اور جگہ سے خوراک دے۔منجن کا نسخہ تحریر ہے۔پھٹکری ایک چھٹانک۔سہا گہ سفید نصف چھٹانک ( دونوں چیزیں صاف برتن میں پھول بنالیں) ایک تولہ سنگ جراحت سب ملا کر گھر میں رکھیں تجربہ تو کریں یہ اپنی زندگی بھر کا نچوڑ تحریر کر رہا ہوں۔اس کے علاوہ بنفشہ چار تولے نیلوفر چار تولے رات کو بھگو کر رکھیں صبح خوب مل کر نچوڑ لیں اور تین پاؤ چینی ڈال کر پکالیں صبح شام یہ شربت پئیں بہت سی بیماریوں سے بفضل خدا بچائے گا۔معدے کے لئے نسخہ: نمک لاہوری ایک تولہ، کالا نمک ایک تولہ، اجوائن دو ماشہ، ست لیموں دو ماشہ، دار چینی ایک ماشہ، ہینگ دو ماشہ ( بھون کر گھی میں ) چینی چار تولے پیس کر سب کچھ ملالیں۔بسم اللہ پڑھ کر ایک دو ماشہ کھالیا کریں۔دعا کی طرف توجہ حضرت خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی تحریک دعائے خاص میں شمولیت کا اہتمام کریں دینِ حق احمدیت کی برتری سے ہماری بہبودی اور بھلائی ہے۔ہم ہوئے خیر امم تجھ سے ہی اے خیر رُسل تیرے بڑھنے سے قدم آگے بڑھایا ہم نے 234