زندہ درخت

by Other Authors

Page 223 of 368

زندہ درخت — Page 223

زنده درخت ہے۔میں آپ کی امی کو رابعہ ایک خواب کی بنا پر کہتا تھا۔میں نے خواب دیکھا تھا کہ چینی کا ایک بے مثال سفید پیالہ ہے اُس میں خوبصورت لمبے لمبے سفید چاول پکے ہوئے ہیں چیچ بھی چمکتا ہوا سفید ہے میرے سامنے خلیل احمد ( جہلمی ) ہے کہتا ہوں اس کو کھا لیں یہ رابعہ بصری کا پس خوردہ ہے۔اور میری مراد آمنہ مرحومہ سے ہے۔سو بچے میں اُس کی سیرت کی وجہ سے اُسے رابعہ ہی سمجھتا ہوں میں ایک کمز ور اور گرا ہوا انسان ہوں مگر مجھ پر خدا تعالیٰ کے الطاف واکرام دیکھو کہ ہر خط کوئی نہ کوئی خوشخبری لے کر آتا ہے۔12-7-1976 كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَانٌ عزیزه باری۔۔۔! آپ کا ملے جلے جذبات سے لبریز خط ملا۔میں نے بھی اُسے ملے جلے جذبات سے پڑھا۔بہر حال شکر گزاری نعمت عظمی ہے۔میں بستر تو بارش سے بچا کر اندر لے آیا مگر خط میری آنکھوں کی بارش سے نہ بچ سکا۔شکر گزاری کے میٹھے پانی سے گندھا ہوا خط پڑھ کر سجدۂ شکر ادا کیا۔اللہ تعالیٰ کی ہر نعمت اُسی کی عطا ہوتی ہے اپنی کوشش کا رُخ اُس کی طرف کر دیں صحت ، رجحان، طاقت سب صفت رحمانیت کے تحت آجاتی ہے۔یہ سب اُس کی دین ہے۔درود شریف سے طاقت حاصل کریں۔میرا تجربہ ہے اور حضرت مفتی محمد صادق صاحب نے بھی بیان فرمایا ہے کہ دعا کے آگے پیچھے درود شریف لگا دیں کیسے ہو سکتا ہے کہ خدا تعالیٰ درودشریف سن لے اور دعارڈ کر دے۔آپ نے لکھا ہے بچے یاد کرتے ہیں تو میں آپ کو اپنا دل کیسے دکھاؤں جو خانہ زنبور بن گیا ہے مگر اُس کی رحمت کے حصار میں رہا ہے۔کسی نے حضرت اقدس مسیح موعود سے پوچھا کہ آپ کے سر میں سکری نہیں ہے۔حالانکہ آپ کو 223