زندہ درخت — Page 209
زنده درخت ہے۔آپ کی ڈائری میں جائیداد کی تفصیل اس طرح درج ہے:- مکان نمبر 263 ریتی چھلے والا مکان بالا خانہ نمبر 264 وارڈ نمبر 1 مکان دارالفضل نمبر 79 وارڈ نمبر 6 نمبر 422 نقشہ خدا بخش صاحب برائے ثبوت زمین بھینی 33 مرلے نقشہ نمبر 1947،16ء میں تیار ہوا۔باقی زمین کی ملکیت کا ثبوت اس نقشہ سے دیا جانا آسان ہے۔توسیع نمبر 104 مکان ریلوے روڈ پر 13 مرلے زمین والا۔وارڈ نمبر 2 دکان 243 ریتی چھلہ وارڈ نمبر 2 دکان 244 ریلوے روڈ وارڈ نمبر 2 مکان 245 ریلوے روڈ خلاصہ 4 دکانیں 4 مکان۔پلاٹ بھینی 33 مرلے یادر ہے کہ یہ ساری جائیداد اللہ تعالیٰ کے فضل سے اپنی محنت مزدوری کی کمائی سے بنائی گئی تھی اور پھر خدا تعالیٰ کے منشاء کے مطابق جب ساری جائیداد سے دستبردار ہونا پڑا تو اپنی آنکھوں کے سامنے غیر مسلموں کو اسے استعمال کرتے دیکھا مگر صبر و استقلال اور راضی برضا رہنے کی توفیق ملی۔جس کرائے کے کمرے میں ابا جان نے زمانہ درویشی گزارا وہ جن احباب نے آنکھ سے دیکھا ہے وہی سادگی کا صحیح اندازہ کر سکتے ہیں۔شب سمور گزشت و شب تنورگزشت ( نوٹ نمبر 264 بالا خانہ تھا۔تقسیم کے وقت اس میں رہائش تھی۔اس کے نیچے دو بہت ہی اچھی دکا نہیں تھیں کچھ عرصہ یہاں بھی کام کیا تھا اس دکان کا نام حضرت مصلح موعود نے راحت سوڈا واٹر فیکٹری رکھا تھا یہ بہت با موقعہ کا نہیں تھیں ان میں سے ایک دکان 209